ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون نافذ کرنا عوام کے ساتھ نا انصافی

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:03 AM IST

جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے آٹھ ماہ بعد مرکزی حکومت نے یونین ٹیریٹری آف جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قانون نافذ کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں  نیا ڈومیسئل قانون کو نافذ کرنا عوام کے ساتھ نا انصافی
جموں و کشمیر میں نیا ڈومیسئل قانون کو نافذ کرنا عوام کے ساتھ نا انصافی

اس قانون کے تحت ۱۵ برس تک رہائش پذیر افراد ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔

جموں و کشمیر میں نیا ڈومیسئل قانون کو نافذ کرنا عوام کے ساتھ نا انصافی

اس ڈومیسائل قانون سے جموں و کشمیر میں غیر منقولہ جائیداد کے مالک بننے اور سرکاری نوکری اور دوسری مراعات حاصل کرنے کے لوگ اہل ہوں گے۔

تاہم جموں کشمیر پینتھرز پارٹی کے چیرمین نے آج جموں میں کورونا وائرس کے پیش نظر نئے قانون کے خلاف گاندھی نگر میں اکیلے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ مذاق کیا گیا جبکہ اب ملک بھر کے نوجوان جموں و کشمیر میں نوکریاں حاصل کرسکتے ہیں۔

تاہم یہاں کے نوجوانوں کو بے روزگار بنے پر مجبور کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کو جلد از جلد واپس لیا جانا چاہیئے تاکہ بے روز گار نوجوانوں کو اپنا حق ملے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے نئے قانون کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُن یقین دہانیوں کے برعکس ہے جو حکومت نے کئے تھے۔

انہوں نے کہا، "جب ہر ایک کی توجہ کووڈ-19 پر قابو پانے کی کوششوں پر مرکوز ہونی چاہیے تھی حکومت نے اسی دوران یہ قانون نافذ کر کے عوام کے زخم تازہ کر دئے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.