ETV Bharat / state

گجر لیڈران کی گرفتاری پر جموں یونیورسٹی میں احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 1:39 PM IST

Updated : Dec 7, 2023, 1:56 PM IST

پولیس نے پی ڈی پی لیڈر پرویز وفا چودھر، سمیت گجر بکروال لیڈران و کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

a
a

گجر لیڈران کی گرفتاری پر جموں یونیورٹی میں احتجاج

جموں: پارلیمنٹ میں گذشتہ روز جموں و کشمیر کے تعلق سے دو بل پاس کیے گئے جن پر حزب اختلاف جماعتوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ وہیں جموں و کشمیر خاص طور پر صوبہ جموں میں گجر بکروال طبقہ سے وابستہ لیڈران و کارکنان کی جانب سے ایک بار پھر احتجاج درج کیا جا رہا ہے۔ جموں یونیورسٹی میں گجر بکروال کے ساتھ ’’نا انصافی‘‘ کے نعرے درج کرتے ہوئے طلبہ نے احتجاج درج کیا۔ گجر طلبہ نے پولیس کی جانب سے گجر بکروال لیڈر پرویز وفا چودھری سمیت دیگر کئی گجر لیڈران و کارکنان کو حراست میں لیے جانے کے خلاف بھی سخت احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی بلوں میں پہاڑی طبقہ کو بھی گجر بکروال کمیونٹی کو بھی ریزرویشن کے زمرے میں لایا گیا جس پر گزشتہ کئی ماہ سے گجر طبقہ کی جانب سے اعتراض ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بل پاس کیے جانے پر انہوں نے ایک بار پھر احتجاج درج کیا۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے گجر لیڈران بشمول گفتار احمد چودھری، عامر چودھری، ثاقب چودھری، معروف مستانہ، عرفان چودھری اور کاشف چودھری کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ احتجاجی مارچ میں شامل ہونے کے لئے ضلع راجوری کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے۔

گجر لیڈران کی گرفتاری پر جموں یونیورٹی میں احتجاج
گجر لیڈران کی گرفتاری پر جموں یونیورٹی میں احتجاج

مزید پڑھیں: راجیہ سبھا میں آج جموں و کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل پیش کیا جا سکتا ہے

جموں یونیورسٹی میں طلبہ نے ریزرویشن بل، گجر بکروال لیڈران کو حراست میں لیے جانے کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ طلبہ نے کہا کہ وہ پر امن طور پر احتجاج کر رہے تھے یونیورسٹی احاطہ میں کینڈل مارچ بھی نکالا تاہم پر امن طور پر احتجاج کرنے والے طلبہ پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے۔

Last Updated : Dec 7, 2023, 1:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.