ETV Bharat / state

جموں: فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 7:34 PM IST

محکمہ باغبانی کو دو کروڑ روپے کی آمدنی ہر سال اس منڈی سے حاصل ہوتی ہے، جس میں انہوں نے 30 لاکھ کا ٹھیکہ فروٹ مندی کی صفائی کرنے کے لئے کسی نجی کمپنی کو دیا ہے۔

فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

جموں و کشمیر کے جموں علاقے میں واقع نروال فروٹ منڈی میں گندگی کے ڈھیروں نے خریداوں کے لیے مشکل پیدا کر دی ہے۔ گندگی سے پھیلی بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

منڈی گندگی اور غلاظت کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہیں۔ منڈی کی صفائی کرانے میں محکمہ ہارٹیکلچر کے ذمہ داران ناکام ہیں۔ سماجی حلقوں نے منڈی میں صفائی کا نظام بحال کرنے کا مطالبہ متعدد بار کیا ہے تاہم انتظامیہ نے اس پر توجہ نہیں دی۔

فروٹ منڈی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

سریندر کمار گپتا نامی ایک آڑھتی نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے محکمہ ہارٹیکلچر کے اعلا افسران سے فروٹ منڈی کی صفائی کرانے کی گزارش کی لیکن ہماری بات کو نہیں سنا جا رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

رگھوناتھ بازار: پارکنگ کے لیے جگہ کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں دنیا کورونا وائرس کے قہر سے دو چار ہے وہی ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں فروٹ منڈی میں موجود گندگی سے ہم دوسری بیماریوں کے شکار نہ ہو جائیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فروٹ منڈی میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ہمارا کاروبار اور خریدار اس گندگی سے متاثر نہ ہو۔

جموں نروال فروٹ منڈی یونین کے صدر پروین گھپتا کا کہنا ہے کہ 'محکمہ باغبانی کو دو کروڑ روپے کی آمدنی ہر سال اس منڈی سے حاصل ہوتی ہے، جس میں انہوں نے 30 لاکھ کا ٹھیکہ فروٹ مندی کی صفائی کرنے کے لئے کسی نجی کمپنی کو دیا ہے۔ یہ کمپنی مہینے میں ایک بار صفائی کرنے کے لئے آتی ہے'۔

انہوں نے محکمہ باغ بانی کے اعلا افسران سے اپیل کی کہ وہ سبزی منڈی کا دورہ کرے اور سبزی منڈی میں صفائی کے مناسب اقدامات کرے۔

جموں نروال فروٹ منڈی گندگی کے انبار، غلاظت، بدبو محکمہ باغ بانی کے ذمہ داران پر سوالیہ نشان لگاتی ہے، جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے وقت گزارنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.