ETV Bharat / state

Lal Singh appears before ED سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی ای ڈی آفس پر دوبارہ طلبی، کارکنان سراپا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 5:06 PM IST

Updated : Nov 6, 2023, 6:04 PM IST

Former minister Lal Singh appears before ED in Jammu,supporters stage protest
سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی ای ڈی آفس پر دوبارہ طلبی، کارکنان سراپا احتجاج

سنیچر کے روز چودھری لال سنگھ کے ساتھ ای ڈی نے بارہ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی, اور پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دفتر میں لال سنگھ کو دوبارہ طلب کیا گیا جس کے بعد لال سنگھ کے حامیوں نے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ منی لائنڈرنگ کیس کے سلسلے میں لال سنگھ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی ای ڈی آفس پر دوبارہ طلبی، کارکنان سراپا احتجاج

جموں: سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی ای ڈی آفس جموں پر طلبی کے دوران کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔بتادیں کہ سنیچر کے روز بھی چودھری لال سنگھ کے ساتھ ای ڈی نے بارہ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سابق وزیر چودھری لال سنگھ جوں ہی ای ڈی آفس جموں پہنچے تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ای ڈی آفس کے باہر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی۔انہوں نے بتایا کہ چودھری لال سنگھ جموں میں ایک قدر آور سیاستدان ہے جس وجہ سے اس سے تنگ طلب کیا جارہا ہے۔

ان کے مطابق ای ڈی کی جانب سے بار بار طلبی سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چودھری لال سنگھ پر دباو ڈالا جارہا ہے۔یہ انکوائری لال سنگھ کی بیوی کانتا اندوترا کے نام سے چلائے جانے والے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے قیام کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

کانتا اندوترا اور ان کے بیٹے نے اپنے حامیوں کے ساتھ ای ڈی کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا۔ انہوں نے سرکاری تحقیقاتی ایجنسی پر الزام لگایا کہ وہ سیاسی مقابلے کی وجہ سے انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔

پیر کے صبح 10 بجے لال سنگھ اپنے حامیوں کے ساتھ ای ڈی کے دفتر کے باہر پہنچے۔ لال سنگھ جیسے ہی ای ڈی دفتر گئے، ان کے حامیوں نے سڑک پر حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔ ان کی اہلیہ کانتا اندوترا نے کہا کہ مرکزی حکومت لال سنگھ کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔اہلیہ نے انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔لگا دیئے۔

لال سنگھ کی بیوی نے کہا کہ لال سنگھ اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات لڑنے کے لئے بی جے پی کے خلاف تیار ہیں اب اسی لیے ان کے پیچھے سی بی آئی اور ای ڈی کو لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ جس کے پاس 356 کنال (44.49 ایکڑ) اراضی کا دعویٰ کیا جاتا ہے، اس کی مکمل چھان بین کی جانی چاہیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ٹرسٹ کے پاس اصل میں کتنی زمین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کو 18 سال مکمل ہو گئے لیکن آج اس ٹرسٹ میں دھاندلی کا چرچا کیوں ہے؟ سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ہائی کورٹ نے ہیرا نگر کورٹ کو اس کیس کی سماعت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے جمہوریت میں جو حقوق دیے ہیں وہ چھین لیے ہیں۔

پچھلے ہفتے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں انڈوترا کے تعلیمی ٹرسٹ اور ٹرسٹ کے قیام کے لیے زمین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایک سابق سرکاری اہلکار کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر تلاشی لی تھی۔مرکزی ایجنسی نے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ، اس کے چیئرپرسن اور ریونیو کے ایک سابق اہلکار رویندر ایس کے خلاف کیس میں جموں، کٹھوعہ اور پنجاب کے پٹھان کوٹ میں تقریباً آٹھ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔


لال سنگھ کی اہلیہ نے کہا کہ یہ محض ایک سیاسی انتقام ہے کیونکہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت اپنے مخالفین کو ہراساں کرنے، نیچا دکھانے اور بدنام کرنے کے لیے وفاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ ان کے پاس ہمارے خلاف ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور ہم بی جے پی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

لال سنگھ نے دہرائی جموں کو علیحدہ ریاست بنانے کی مانگ

Last Updated :Nov 6, 2023, 6:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.