ETV Bharat / state

Congress protest in jammu: جموں میں کانگریس کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 3:45 PM IST

جموں میں آج کانگریس کارکنان نے ہنڈنبرگ رپورٹ کے خلاصہ اور پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج نکالا۔ احتجاجی ریلی نے راج بھون تک مارچ نکالنے کی کوشش کی ، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا اور احتجاج کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں میں کانگریس کارکنان کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

جموں: کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے آج جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف ایک ریلی نکالی اور راج بھون کی طرف مارچ کیا۔اس ریلی میں کانگریس کے کئی بڑے لیڈروں اور درجنوں کارکنوں نے حصہ لیا۔ گانگریس کارکنان کے ہاتھوں میں بینرس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کی قیادت میں کارکنان، مہاراجہ ہری سنگھ پارک کے باہر جمع ہوئے اور راج بھون تک مارچ نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ریلی میں پارٹی کے سینیئر لیڈر و کارگزار صدر جموں کشمیر رمن بھلا نے جموں کشمیر انتظامیہ کو عوام مخالف قرار دیا ہے۔

اس موقع پر رمن بھلا نے مرکزی حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت غریب مخالف ہے جو پچھلے نو سالوں میں عوام مخالف پالیسیاں لاکر ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر شپ کا فیصلہ ہے کہ قومی سطح پر ’راج بھون چلو‘ کا نعرہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہنڈنبرگ رپورٹ نے خلاصہ کیا کہ کس طرح اڈانی زبردست مالا مال ہوا اور کس نے عوام کے پیسے کے ساتھ فراڈ کیا۔

کارگزار صدر رمن بھلا نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ لوگوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔جبکہ بی جے پی نے غریبوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے لیے انسداد تجاوزات کی مہم شروع کی اور اب پراپرٹی ٹیکس نافذ کیا۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی شرح ملک میں سب سے کم ہے اور زیادہ تر آبادی کو سالانہ 1000 روپے سے کم رقم ادا کرنی پڑتی تھی۔جبکہ یہی ریمارکس اس وقت کیے گئے جب ٹول پوسٹیں متعارف کرائی گئیں اور آج لوگ اصل میں طے شدہ ٹول سے تین سے چار گنا ادا کر رہے ہیں۔ یہ پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ بھی ہوگا جب لوگوں کو زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا ۔

مزید پڑھیں: Protest Against Property Tax پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج


کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر انتظامیہ اور بی جے پی کی "عوام دشمن" پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔انہوں نے پراپرٹی ٹیکس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے حال ہی میں یکم اپریل سے میونسپل علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ لاگو کیا ٹیکس کی شرحیں رہائشی املاک کے لیے قابل ٹیکس سالانہ قیمت کا پانچ فیصد اور تجارتی املاک کے لیے چھ فیصد ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.