ETV Bharat / state

Congress Protest in Jammu راہل گاندھی پوسٹر کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 5:38 PM IST

congress-protests-against-bjp-over-rahul-gandhi-poster-in-jammu
راہل گاندھی پوسٹر کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

کانگریس کارکنان نے ملک بھر میں آج بی جے پی کی جانب سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو" راون کی مشابہت" والا پوسٹر کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ احتجاجیوں نے بی جے پی کے خلاف جم کر نعرہ باری کی۔

راہل گاندھی پوسٹر کے خلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

جموں: جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس دوران احتجاجیوں نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کا پتلہ نذر آتش کیا۔


وہیں احتجاج میں شامل جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان راویندر شرما نے بی جے پی کی جانب سے راہل گاندھی کا پوسٹر بنانے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کانگریس لیڈر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ہضم نہیں کر سکی اور سوشل میڈیا پر پوسٹر کی نمائش صرف پارٹی کی مایوسی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے راہل گاندھی کو راون کی طرح پیش کرکے ان کی توہین کی گئی ہے ایسا کرنا مناسب نہیں اور کانگریس اس کی مذمت کرتی ہے۔

  • BJP के ऑफिशल हैंडल पर @RahulGandhi को रावण के रूप में दिखाने वाले घटिया ग्राफ़िक के पीछे वास्तविक मंशा क्या है? इसका स्पष्ट रूप से एक ही मकसद है — एक कांग्रेस सांसद और पार्टी के पूर्व अध्यक्ष के ख़िलाफ़ हिंसा के लिए उकसाना और भड़काना, जिनके पिता और दादी की हत्या उन ताकतों ने की… https://t.co/fyfiX2K1r7

    — Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) October 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثناہ سرینگر میں بھی کانگریس کے کارکنان نے بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران کانگرس کے درجنوں کارکنان نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ یہ مظاہرین سرینگر کے ایم اے روڈ پر مظاہرے کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس کے اہلکاروں نے ان کو کانگرس صدر دفتر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے جمعرات کو ٹویٹر پر لکھا کہ آج بی جے پی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں راہل گاندھی کو راون کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ کانگریس اس کی مخالفت کررہی ہے۔ یہ ایک رکن اسمبلی کی توہین ہے اور تشدد بھڑکانے کی بی جے پی کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے سرکاری ہینڈل پر راہول گاندھی کو راون کے طور پر دکھائے جانے والے گرافک کے پیچھے اصل مقصد کیا ہے؟

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے انسٹاگرام پر راہل گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ راون کی طرح نظر آ رہے ہیں۔ راہل کی تصویر کے ساتھ بی جے پی نے لکھا کہ وہ نئے دور کے راون ہیں۔ وہ مذہب اور رام کے خلاف ہے۔ وہ بھارت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.