جموں: ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر 19 جون سے جموں صوبے میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زچگی کی چھٹی اور طبی بنیادوں پر چھٹیوں کے علاوہ تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ڈی ایچ ایس جے کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظوریا آگے نہ بھیجیں۔
سرکولر کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تمام قسم کی چھٹیاں سوائے زچگی کی چھٹی اور طبی بنیادوں کی چھٹیاں 19 جون سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سرکلر میں مزید کیا گیا ہے کہ تمام سی ایم اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور بی ایم اوز اس پر عمل کرے اور امرناتھ یاترا کے آغاز کے پیش نظر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی چھٹیوں کی درخواستوں کو منظور یا آگے نہ بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- High Court on Amarnath Yatra ہائی کورٹ نے کی یاترا کے حوالہ سے رپورٹ طلب
- Amarnath Yatra 2023 تجربہ کار جوانوں کو امر ناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا
واضح رہے امسال سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جبکہ یہ یاترا 31 اگست یعنی رکشا بندھن کے موقعہ پر اختتام پزیر ہوگی۔ بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔