ETV Bharat / state

Administration Should Review Supply of Essential Items Before Snowfall: 'انتظامیہ برفباری سے قبل ضروری اشیاء کی فراہمی ودیگر انتظامات کا جائزہ لے'

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 5:46 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما بشیر احمد رونیال نے انتظامیہ سے اپیل National Conference Senior Leader Bashir Ahmed Runyal Appealed to the Administration کی کہ 'وہ برفباری شروع ہونے سے پہلے ضلع کشتواڑ ڈوڈہ رامبن میں راشن، لکڑی اور مٹی کے تیل کا مطلوبہ ذخیرہ پورا کریں۔  بشیر رونیال نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ پیر پنچال اور چناب خطہ کے کچھ حصوں کا دورہ کرکے سردیوں کے موسم کے لیے ضروری اشیاء کی فراہمی ودیگر انتظامات کے اسٹاک اور دستیابی کا جائزہ لیں۔

انتظامیہ برفباری سے قبل ضروری اشیاء کی فراہمی ودیگر انتظامات  کا جائزہ لے
انتظامیہ برفباری سے قبل ضروری اشیاء کی فراہمی ودیگر انتظامات کا جائزہ لے

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلر District Development Councilor و نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما بشیر احمد رونیال نے رامبن، بانہال چھاترو، سگدی، ٹھکری، کیشوان، سرتھل، کھارہ، بھلیسہ، جکیاس، ٹھاٹری میں سیل آؤٹ لیٹس پر ضروری اشیاء کی مناسب مقدار کی دستیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ بانہال رامبن گول پوگل پرستان میں ذخائر کی دستیابی کا مطالبہ کیا۔

انتظامیہ برفباری سے قبل ضروری اشیاء کی فراہمی ودیگر انتظامات کا جائزہ لے

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما بشیر احمد رونیال نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ برفباری شروع ہونے سے پہلے Before the Snow Falling ضلع کشتواڑ ڈوڈہ رامبن میں راشن، لکڑی اور مٹی کے تیل کا مطلوبہ ذخیرہ پورا کریں۔ بشیر رونیال نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ پیر پنچال اور چناب خطہ کے کچھ حصوں کا دورہ کرکے سردیوں کے موسم کے لیے ضروری اشیاء کی فراہمی ودیگر انتظامات کے اسٹاک اور دستیابی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کے کئی علاقوں میں راشن، لکڑی اور مٹی کے تیل کی وافر مقدار دستیاب نہیں ہے، جبکہ سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ انہیں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں لوگوں کو سوکھے درخت گرانے کی اجازت نہیں مل رہی، جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما بشیر رونیال نے کہا کہ کئی دیہاتوں میں راشن کی کمی ہے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ رامبن ضلع میں لکڑی، راشن اور مٹی کا تیل مناسب مقدار میں فراہم کرائے۔


انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کے لیے جموں و کشمیر کے تمام حلقوں میں آٹا، چاول، چینی و دیگر ضروری اشیاء کی مناسب دستیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ دور دراز علاقوں میں راشن کی سپلائی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں، تاکہ ان علاقوں میں رہنے والے غریب لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے ضروری اشیاء مل سکے۔

جب کہ انہوں نے پی ڈی ڈی حکام کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 'موسم سرما میں بجلی کی وجہ سے عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.