ETV Bharat / state

کٹرہ سڑک حادثے میں کمسن بچی لقمہ اجل، سات عقیدت مند زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 3:56 PM IST

کٹرہ کے نومئی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک ٹمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثہ میں 7 سالہ بچی ہلاک جبکہ 7 دیگر عقیدتمند زخمی ہوئے ہے۔Accident in Katra

accident-in-katra-girl-died-seven-pilgrims-injured
کٹرہ سڑک حادثے میں کمسن بچی لقمہ اجل، سات عقیدت مند زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے میں ایک گاڑی حادثے شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک 7 سالہ بچی کی موت جبکہ 7 عقیدت مند زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کٹرہ کے نومئی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک ٹمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہوا۔

  • धनतेरस के पावन पर्व की आप सभी को हार्दिक शुभकामनाएँ। भगवान धन्वंतरि सभी को सुख, समृद्धि और उत्तम स्वास्थ्य का आशीर्वाद प्रदान करें, ऐसी कामना करता हूँ। pic.twitter.com/oORVs44HYP

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) November 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے وقت کٹرہ سے دہلی جا رہے اس ٹمپو میں 8 عیقدت مند سوار تھے، جن میں سے 7 سالہ بچے کی بر سر موقع موت واقع ہوئی جبکہ باقی زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا فوری طور گورنمنٹ ہسپتال کٹرہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 5 ہزار 565 افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے۔ ان حادثات میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

بتادیں کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.