ETV Bharat / state

House Gutted In Poonch پونچھ میں آتشزدگی، مکان جل کرراکھ ،نوجوان زخمی

author img

By

Published : May 25, 2023, 4:32 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ براچھڑ میں اللصبح شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ آتشزدگی کے سبب رہائشی مکان کو جزوی طور پر پہنچا نقصان ہے۔ اس واقعے میں بجلی کے جھٹکا لگنے سے بھینس کی موت ہوگئی۔

پونچھ میں آتشزدگی، مکان جل کرراکھ ،نوجوان زخمی
پونچھ میں آتشزدگی، مکان جل کرراکھ ،نوجوان زخمی

پونچھ میں آتشزدگی، مکان جل کرراکھ ،نوجوان زخمی

پونچھ:مرکز کے زیر اہتمام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ براچھڑ میں اللصبح شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ آتشزدگی کے سبب رہائشی مکان کو جزوی طور پر پہنچا نقصان ہے۔اس واقعے میں بجلی کے جھٹکا لگنے سے بھینس کی موت ہوگئی۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔زخمی نوجوان کی شناخت وسیم اکرم ولد منظور حسین عمر قریب 29 سال ساکنہ براچھڑ کے بطور ہوئی ہے۔ زخمی نوجوان کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کردیا گیا۔

اس کے واقعے کو لے کر مقامی باشندوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے وسیم نامی نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔ ایک بھینس بھی ہلاک ہوچکی ہے ۔ آتشزدگی کے سبب ایک رہاشی مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیوں کا نظام خستہ حال ہے۔ اس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں لگائی گئی بجلی کی لائینیں بہت پرانی ہو چکی ہیں۔محکمہ بجلی کی جانب سے مرمت بھی نہیں کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Two Days Exhibition in Tral ترال میں دو روزہ نمائش کا اہتمام

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی تاریں جگہ جگہ پیڑوں کے ساتھ باندھیں ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے علاقہ کو خطرہ لاحق ہے۔آج بھی بہت بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔ لیکن غنیمت رہی کہ وقت رہتے بجلی کی سپلائی روک دی گئی۔مقامی باشندوں نے بجلی کی ترسیلی لائنیوں کی مرمت کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.