ETV Bharat / state

ڈی سی گاندربل نے موسم سرما کی تیاریوں کا لیا جائزہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 12:17 PM IST

ڈی سی گاندربل نے موسم سرما کی تیاریوں کا لیا جائزہ
ڈی سی گاندربل نے موسم سرما کی تیاریوں کا لیا جائزہ

ضلع گاندربل میں ترقیاتی کمشنر شیامیر موسم سرما کے مدنظر محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور سردی کی آمد سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ Winter Preparedness in Ganderbal

ڈی سی گاندربل نے موسم سرما کی تیاریوں کا لیا جائزہ

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ترقیاتی کمشنر شیامیر نے موسم سرما کے مدنظر محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور سردی کی آمد سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ مٹینگ کے دوران برف صاف کرنے والی مشینوں کی دستیابی، جوائنٹ کنٹرول روم کے قیام اور خراب موسم کے دوران ضروری خدمات میں رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے تیار کیے گئے ایکشن پلان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور ضلع میں برف صاف کرنے کے کاموں سے نمٹنے میں بہتر تال میل کے لیے ہیڈ کوارٹر میں موجود رہیں۔ پی ایم جی ایس وائی، آرائینڈ بی اور بیکن کے ایگزیکٹیو انجینئر ز نے ڈی سی کو ضلع میں برف صاف کرنے والی مشینوں کی ایکشن پلان اور دستیابی سے آگاہ کیا۔ پی ڈی ڈی کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر نے بتایا کہ ضلع میں ٹرانسفارمرز، انسولیٹروں اور کنڈکٹرز کا کافی اسٹاک موجود ہے۔ ڈی سی نے انہیں ہدایت دی کہ منگن میں بھی ٹرانسفارمرز کا وافر ذخیرہ دستیاب رکھا جائے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی کہ ضلع ہیڈ کوارٹر پر اے ڈی سی گاندربل کی نگرانی میں جوائنٹ کنٹرول رومز کو فعال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Zojila Tunnel Projects زیڈ مور اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کیلئے حصول اراضی کے معاملات سے متعلق جائزہ اجلاس

ڈی سی نے سردیوں کے موسم میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موثر رد عمل کے لیے مین ڈپار منفل کو آرڈینیشن کی کوشش کی اور کہا کہ رد عمل کا وقت فوری ہونا چاہیے اور متاثر ہ خدمات کی بحالی کے علاوہ برف صاف کرنے کے منصوبے کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.