ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد کیا عوام کے مسائل حل ہوں گے؟

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:10 AM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات ہو رہے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد کیا عوام کے مسائل حل ہونگے؟
ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد کیا عوام کے مسائل حل ہونگے؟

ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت آج پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن اور بلاک منڈی میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد کیا عوام کے مسائل حل ہونگے؟

ان انتخابات کے نفاذ کو لے کر عوام ایک بار پھر پر امید ہیں کہ ان انتخابات سے شائد عوام کی بہتری ہوگی اور عوام کے ترقیاتی کاموں میں سرعت آئے گی لیکن اس سے قبل جو کچھ ہوتا رہا ہے اس کو لے کر پنچایت نمائندگان اور عام لوگ سخت نالاں نظر آرہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج تک 1949سے لے کر یہاں کے عوام ہر پارٹی اور ہر ایک سیاسی رہنما کے حق میں ووٹ کرتے آئے ہیں لیکن آج تک عوام کو دن میں تارے دکھانے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ جب سے جموں و کشمیر کا درجہ ختم کر کے یہاں کے عوام اور بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے تب سے یہاں عوام کی زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت عوام ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں اس لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی پارٹیوں کا الائنس قائم کر کے بی جے پی کو شکست دی جائے گی اور دفعہ 370 اور 35 اے کو واپس کر کے جموں و کشمیر کو بچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار لوگ اسی لئے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوے کامریڈ الحاج عبدالاحد ملک نے کہا کہ میں 1959سے ووٹ ڈال رہا ہوں لیکن ہر بار ووٹ ڈالتے ہیں۔ یہاں کے غریب عوام کی وہی حالت ہے۔ کہیں سڑک نہیں کہیں بجلی پانی اور سڑکوں کی خستہ حالت ہے جس کو دیکھتے ہوئے اور دفعہ 370 اور 35 A کی واپسی کو لے کر لوگ اس وقت کے انتخاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور نوجوان قائدین کو آگے لا کر جموں و کشمیر کو بچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بھی اگر کوئی رشوت خور نمائندہ جیت گیا تو ترقی ممکن نہیں۔ ہاں اگر کوئی عوام دوست ہمدرد نمائندہ جیت کر سامنے آیا تو عوام کو راحت ملے اور ترقی نصیب ہوگی۔ ان کے علاوہ سرپنچ حلقہ کامران بشیر نے کہا کہ یہ انتخابات صرف ایک دکھاوا ہے۔ علاقوں میں کوئی کام ابھی تک نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.