ETV Bharat / state

بارہمولہ کے سوپور میں طلبہ کے لیے ویلکن پریمیر فٹ بال لیگ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 1:02 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور میں اسکولوں کے طلبہ کے لیے ویلکن پریمیر فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد وادی میں نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینا ہے۔

بارہمولہ کے سوپور میں طالب علموں کے لئے ویلکن پریمیر فٹ بال لیگ کا انعقاد
بارہمولہ کے سوپور میں طالب علموں کے لئے ویلکن پریمیر فٹ بال لیگ کا انعقاد

بارہمولہ کے سوپور میں طالب علموں کے لئے ویلکن پریمیر فٹ بال لیگ کا انعقاد

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں اسکولوں کے طالب علموں کے لیے ویلکن پریمیر فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد وادی میں نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینا ہے۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر اے ڈی سی سوپور شبیر رینا کے علاوہ سوپور کی مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس ویلکن فٹ بال پریمیر لیگ میں کشمیر کے مختلف اضلاع کے اسکولوں نے شرکت کی اور تقریباً 24 ٹیموں نے اس میں شمولیت اختیار کی۔ دراصل گذشتہ برسوں کی بات کریں تو سوپور میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹ بال کے ٹورنامنٹ لگاتار ہو رہے ہیں اور بچے ان ٹورنامنٹ میں بڑ چڑھ کر شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کے کچھمولہ اور گترو میں بیک ٹو ولیج پروگرامز

اس دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے اے ڈی سی سوپور شبیر رینا نے کہا کہ بچوں کو کھیلوں کی طرف مائل کرنا کافی ضروری ہے اور ہم نے سوپور میں کچھ وقت سے کافی ٹورنامنٹ کروائے ہیں اور یہ کافی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی کوشش ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچے کھیل کود میں بھی حصہ لیں۔ موصوف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سوپور میں کھیل کود کے حوالے سے انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ جو ہمارے نوجوان اور بچے ہے وہ غلط کاموں کی طرف متوجہ نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.