ETV Bharat / state

بڈگام کے قصبہ بیرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 1:27 PM IST

بڈگام کے قصبہ بیرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا منعقد
بڈگام کے قصبہ بیرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا منعقد

Viksit Bharat Sankalp Yatra: ضلع بڈگام کے قصبہ بیرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

بڈگام کے قصبہ بیرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا منعقد

بڈگام: وکست بھارت سنکلپ یاترا کو وزیر اعظم نے 15 نومبر سے جھار کھنڈ کے کھنٹی سے آغاز کیا تھا تاکہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد کو پورے ملک کے لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ایک ہی مقام پر خدمات کے ایک حصے کے طور پر آئی ای سی وین کے رکنے کے مقامات پر گرام پنچایتوں میں صحت کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

محکمے سوشل ولفئیر کی آنگن واڑی میڈم نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے یہاں اسٹال اس لیے لگایا ہے تاکہ جو بھی خواتین کیمپ میں آتی ہیں ان کو ہم محکمے کی جانب سے دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری فراہم کریں اور ان کو ان سے کیسے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم گھر گھر جا کے حاملہ خواتین کو وہ سب کچھ بتاتے اور سیکھاتے ہیں جو انہیں نو مہینے میں خود کو اور اپنے بچے کو تندرست رکھنے میں ضرورت ہے۔ اے ڈی ڈی سی بڈگام نے بھی اس موقعے پر وکست بھارت سنکلپ یاترا کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو سمجھایا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس پروگرام سے ہم عام لوگوں تک براہ راست سرکار کی وہ اسکیمیں لاتے ہیں جس سے وہ استفادہ کر سکیں۔ ہم یہاں شکایت کے ازالے کے لیے بھی کیمپ لگاتے ہیں جس میں ہم لوگوں کی شکایت سنتے اور ان کا موقعے پر ہی حل بھی نکالتے ہیں۔ پیسنٹھ ہزار 300 سے زیادہ وکست بھارت صحت کیمپوں میں کُل ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ کیمپوں میں 84 لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے۔ ٹی بی کے لیے 36.4 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی گئی اور 2.6 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اعلیٰ سرکاری صحت مراکز بھیجا گیا۔ سکل سیل بیماری کے لیے 3.8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی گئی اور 18000 سے زیادہ لوگوں کو اعلیٰ سرکاری صحت مراکز بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی بڈگام کے ہاتھوں پبلک ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

ملک میں جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت 3156 گرام پنچایتوں اور مقامی بلدیاتی اداروں میں منعقدہ 65348 صحت کیمپوں میں اب تک مجموعی طور پر 10355555 افراد پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.