ETV Bharat / state

Two Bodies recovered from Ganderbal گاندربل میں برفانی تودہ کی زد میں آکر دو مزدور ہلاک

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 9:43 PM IST

Updated : Jan 13, 2023, 11:45 AM IST

گاندربل میں برفانی تودہ گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔بچاو آپریشن کی ٹیم نے دونوں مزدوروں کی لاشیں برف کے نیچے سے نکالیTwo Bodies recovered from Gandernal

Two Bodies recovered from Ganderbal etv bharat
گاندربل برفانی تودہ کی زد میں کر دو مزدور ہلاک

گاندربل میں برفانی تودہ کی زد میں آکر دو مزدور ہلاک

گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل میں برفانی تودہ گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔بچاو آپریشن کی ٹیم نے دونوں مزدوروں کی لاشیں برف کے نیچے سے نکالی۔بچاو آپریشن کی ٹیم پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔

گاندربل کے سربل کے علاقے میں جمعرات کو برفانی تودہ گرنے کے سبب دو مزدوروں کی موت ہو گئی ۔ دو مزدوروں کی لاشیں برف کے نیچے سے نکالی گئی۔

بچاؤ آپریشن ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سربل کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نے کے لئے افراد اور مشینری کو متحرک کر دیا گیا۔

اہلکار نے کہاکہ چند گھنٹوں کے جائزے کے بعد، مبینہ طور پر ایک مزدور کی لاش سب سے پہلے برف کے نیچے سے مل گئی۔ دریں اثناء اے ڈی ڈی سی گاندربل نے بتایا کہ کم از کم ایک اور ہلاکت ہو سکتی ہے۔ ہاں ایک اور شخص لاپتہ ہے جیسا کہ موبائل ٹریکر سسٹم نے جانکاری فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Budgam Police Issues Helpline Numbers برفباری کی پیشگوئی، بڈگام پولیس نے جاری کیے ہیلپ لائن نمبرات

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔ سی ایم او گاندربل ڈاکٹر۔ افروزہ نے بتایا کہ طبی ٹیموں کو علاقے میں اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے ۔اگر کسی زخمی شخص کو علاج کی ضرورت ہو تو۔اس دوران جس زخمی شخص کو برف سے نکالا گیا تھا، اسکی بھی موت واقع ہوئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج گاندربل کے ہنگ اور سربل علاقوں میں دو برفانی تودے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2023, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.