ETV Bharat / state

Demand Forest Act زاجہ کھوڈ کے باشندوں نے فارسٹ ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کا کیا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 5:18 PM IST

زاجہ کھوڈ کے باشندوں نے فارسٹ ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کا کیا مطالبہ
زاجہ کھوڈ کے باشندوں نے فارسٹ ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کا کیا مطالبہ

ضلع پلوامہ کے ترال کے زاجہ کھوڈ میں مقامی باشندوں نے فارسٹ ایکٹ پر جلد سے جلد عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے محکمہ کو اس جانب جلد سے جلد توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

زاجہ کھوڈ کے باشندوں نے فارسٹ ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کا کیا مطالبہ

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے زاجہ کھوڈ میں مقامی باشندوں نے فارسٹ ایکٹ پر جلد سے جلد عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے محکمہ کو اس جانب جلد سے جلد توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ایک ایسے وقت میں جبکہ مرکزی حکومت نے 2019 کے بعد جموں وکشمیر میں فارسٹ رایٹ ایکٹ کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد یہاں رہ رہے سولہ لاکھ گجر بکروال طبقات کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم یہ خوشی در پا ثابت نہیں ہوئی کیونکہ چار سال گزرنے کے باوجود بھی ایکٹ کو زمین پر عمل درآمد نہیں لایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس طبقے کے لوگوں میں مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے زاجہ کھوڈ ترال کے لوگوں نے علاقے میں فارسٹ رایٹ ایکٹ کو نہ عملانے کو لیکر احتجاج کیا مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اس ایکٹ کو یہاں لاگو کرنے کے بعد گجر بکروال برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن اب حالات اسکے برعکس ہیں کیونکہ جنگلات محکمہ کی جانب سے ان کو بے دخل کرنی کی کوشش کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Run For Unity Rally بی جے پی کی جانب سے ضلع پلوامہ میں رن فار یونٹی ریلی کا انعقاد

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ حالانکہ ہم لوگ یہاں 1947 سے آباد ہیں اور تب سے آج تک ہم نے ان جنگلات کی رکھوالی کی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فارسٹ رایٹس ایکٹ کو زمینی سطح پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس طبقے کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.