ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 7:28 PM IST

کولگام ضلع میں دو الگ الگ مقامات پمبئ اور منزگام میں دوسرے مرحلے کے لیے ضلع کے ڈی سی آفس میں پولنگ عملے کو تمام سرکاری لوازمات کے بعد اپنے اپنے پولنگ مراکز کے لیے روانہ کیا گیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں مکمل
ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں مکمل

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کولگام میں کل ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو لیکر تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

ضلع میں دو الگ الگ مقامات پمبئ اور منزگام میں دوسرے مرحلے کو لیکر ضلع کے ڈی سی آفس میں پولنگ عملے کو تمام سرکاری لوازمات کے بعد اپنے اپنے پولنگ مراکز کے لیے روانہ کیا گیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں مکمل

علاقہ منزگام میں 38 پنچوں اور 18 سرپنچوں کے نامزدگی کے فارم بھرے گئے ہیں، جس میں بی ڈی سی کے 8 افراد نے فارم بھرے جبکہ علاقہ پمبئ میں 21 سرپنچوں اور 10 پنچوں نے نامزدگی کے فارم بھرے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کو لیکر ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.