ETV Bharat / state

مٹن اننت ناگ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکڑ سے ایس پی او کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 3:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بمزو مٹن علاقے میں ایک تشویشناک حادثہ پیش آیا، جہاں پر ڈیوٹی کر رہے پولیس افسر کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ Mattan Anantnag accident

Mittan Anantnag accident
مٹن اننت ناگ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکڑ سے ایس پی او کی موت

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بمزو مٹن علاقے میں ایک دل دلہانے والا سڑک حادثہ پیش آیا- جہاں پر ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) ڈیوٹی پر تعینات تھے- اس دوران اچانک سے ایک تیز رفتار سومو نے ایس پی او کو ٹکر مار دی، جہاں پولیس افسر کی موقع پر موت ہو گئی۔

ایس پی او کی شناخت محمد مقبول گنائی ولد عبدالعزیز گنائی جوکہ شانگس کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔ ان کو ایک تیز رفتار سومو گاڑی نے ٹکر مار دی جس کا رجسٹریشن نمبر JK012 1976 تھا۔ وہ بمزو میں ایک ناکے پر اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس پی او دیوٹی پر تعینات تھے جب تیز رفتار گاڈی نے انہیں ٹکر مار دی، جس میں ایس پی او کو شدید چوٹیں آئیں، فی الحال انہیں علاج و معالجے کے لئے اسپتال لے جایا جارہا تھا جہاں راستے میں ہی ایس پی او نے دم توڑ دیا۔

ملزم ڈرائیور کی شناخت مظفر احمد بٹ ولد محمد صدیق بٹ ساکن ہاپت ناڈ عشمقام کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

واضع رہے کھنہ بل پہلگام روڈ پر گاڑیوں کی رفتار کافی تیز رہتی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں حادثات رونما ہوئے ہیں، اگرچہ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی لوگوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں لیکن اسکے باوجود لوگ ان احکامات کو بالائے تاک رکھ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.