ETV Bharat / state

Traffic Management In Ganderbal گاندربل میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 12:50 PM IST

گاندربل میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ
گاندربل میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ

ضلع گاندربل میں ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر کی قیادت میں ٹریفک انتظامات کا بڑے پیمانے پر جائزہ لیا اور راہگیروں کو ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ٹریفک کے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

گاندربل میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر کی قیادت میں ٹریفک انتظامات کا بڑے پیمانے پر جائزہ لیا اور راہگیروں کو ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ٹریفک کے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ دورے کے دوران ایس ایس پی رویندر پال سنگھ نے ضلع میں ٹریفک کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنے ماتحت اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں ٹریفک کو ہموار طریقے سے چلانے کو یقینی بنائیں۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل بھی درج کیے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

اس موقعے پر ٹرانسپورٹ سے وابستہ متعدد افراد نے ایس ایس پی ٹریفک کو بھی آگاہ کیا اور اعلیٰ افسر نے ان کی تحمل سے سماعت کی۔ اس موقعے پر افسر نے یہ بھی کہا کہ موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس تیز رفتار ڈرائیونگ اور ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ کے بازاروں میں بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لئے خصوصی مہم

اس موقعے پر گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے ،کہ وہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور اس پر عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ تیز رفتاری سے گاڑی نہ چلائیں، مقررہ رفتار کی حد کی پابندی کریں، دوسری گاڑیوں کے ساتھ ریسنگ یا مقابلے میں ملوث نہ ہوں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔ اونچی آواز میں میوزک نہ بجائیں، اور پریشر یا میوزیکل ہارن کا استعمال نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.