ETV Bharat / state

بارہمولہ میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 12:43 PM IST

Road Safety Month in Baramulla: ضلع ترقیاتی کمشنر نے بارہمولہ میں کار ریلی کے ساتھ ایک ماہ تک چلنے والی قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا آغاز کیا۔ ڈی سی نے عام لوگوں سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔

بارہمولہ میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا آغاز
بارہمولہ میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا آغاز
بارہمولہ میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا آغاز

بارہمولہ: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بارہمولہ منگا شیرپا نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امود اشوک ناگاپورے کی موجودگی میں ڈاکبنگلو بارہمولہ سے ایک کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر نیشنل روڈ سیفٹی بیداری مہم 2024 کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ محفوظ ڈرائیونگ کو ترجیح دیں اور سڑک استعمال کرنے والے تمام لوگوں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ پہنیں اور رفتار کی حد کی پابندی جیسے احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔

منگا شیرپا نے ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پورے مہینے جارحانہ آگاہی مہم کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ ملک میں سڑک ٹریفک حادثات اور اس سے وابستہ اموات کی خطرناک شرح کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے ایسے واقعات کو کم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں بھی روڈ سیفٹی ماہ کا افتتاح

اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر معظم علی نے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ حفاظت کی خاطر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ ایک ماہ تک چلنے والی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا مقصد ایک محفوظ سڑک کا ماحول پیدا کرنا اور ضلع بارہمولہ میں حادثات کی تعداد کو کم کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.