ETV Bharat / state

شوپیان میں روڈ سیفٹی منتھ کے آغاز پر تقریب کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 3:08 PM IST

شوپیان میں روڈ سیفٹی منتھ کے آغاز پر تقریب کا اہتمام
شوپیان میں روڈ سیفٹی منتھ کے آغاز پر تقریب کا اہتمام

شوپیاں ضلع میں ڈپٹی کمشنر شوپیان فضلل حسیب نے ہری جھنڈی دکھا کر روڈ سیفٹی منتھ کا آغاز کیا اس دوران ( اے آر ٹی او) شوپیان شکیل بٹ کے علاوہ ٹرانسپورٹ محکمہ کے دیگر ملازمین بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔

شوپیان میں روڈ سیفٹی منتھ کے آغاز پر تقریب کا اہتمام

شوپیاں:ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع شوپیان میں بھی سڑک حادثات کو کم کرنے اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دینے کے روڈ سیفٹی منتھ کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس وقت وادی کے بیشتر اضلاع میں روڈ سیفٹی بیدری مہم زور شور سے جاری ہے۔

اس حوالہ سے آج منی اسکریٹریٹ ارہامہ شوپیان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دوڑ سیفٹی منتھ کے آغاز میں آج منی اسکریٹریٹ ارہامہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اس دوران ضلع کے کہی ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ہری جھنڈی دکھا گاڑیوں کی ایک ریلی کو قصبہ شوپیان کے مختلف علاقوں میں روانہ کیا جسکا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بیداری فراہم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں روڈ سیفٹی بیداری مہم کا افتتاح

یاد رہے کہ روڈ سیفٹی منتھ کا آغاز سڑک حادثات کو کم کرنے اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے جبکہ اس پروگرام کی شروعات پورے ملک بھر کی گئی ہے اور ایک یہ پروگرام ایک مہینہ تک جاری رہے گا اور اس مہینہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.