ETV Bharat / state

شوپیان میں سڑک حادثہ، تین زخمی

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 7:49 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

سڑک حادثہ میں ایک کمسن بچہ سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے دو افراد کو ضلع ہسپتال شوپیان سے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بوہریہالن شوپیان میں ایک ٹرک نے دوسری ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک کمسن بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تاہم ان میں سے دو افراد کو فوری طور پر سرینگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں میں جہانگیر احمد، نظیر احمد اور آیات جان شامل ہیں۔

وادی کے مختلف شہروں میں آئے دن سڑک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر ٹرک ڈرائورڈ کئی بار نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہیں۔ جس سے کئی بار بڑے نقصانات کا خطرہ رہتا ہے۔

جبکہ کئی بار تو بڑے بڑے سڑک حادثات پیش آ جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.