ETV Bharat / state

کشتواڑ: ہداڑ کے لوگ بنیادی سہولیت سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 2:08 PM IST

ہداڑ کے لوگ بنیادی سہولیت سے محروم
ہداڑ کے لوگ بنیادی سہولیت سے محروم

ضلع کشتواڑ کا سب سے پچھڑا علاقہ جہاں کے باشندے آج اکیسویں صدی میں بھی رابطہ سڑک سے محروم ہیں۔ مقامی باشندوں کی اپیل کے باوجود ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کبھی کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ No Basic Facilities At Kuntwara Village

ہداڑ کے لوگ بنیادی سہولیت سے محروم

کشتواڑ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے پسماندہ علاقہ بلاک درابشلہ کا دور دراز علاقہ کنتواڑا کا ہداڑ گاؤں آج بھی بنیادی سہولیت سے محروم ہے۔ ہداڑ گاؤں کے لوگوں کو آج بھی پندرہ سے بیس کلو میٹر کا پیدل سفر طے کر کے کشتواڑ میں آنا جانا ہوتا ہے۔ کنتواڑا کے ہداڑ گاؤں میں لوگ آج بھی قدیم زمانے کی طرح زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ہداڑ گاؤں میں سرکار کی طرف سے گورنمنٹ مڈل اسکول سن 2000 میں تعینات کیا گیا ہے اور اس اسکول کے لیے سرکاری بلڈنگ بھی بنائی گئی تھی لیکن موجودہ وقت میں اسکول بلڈنگ کی خستہ حالات ہے۔

اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے اسکولی بچوں کو بھی بلڈنگ کی خستہ حالات کی وجہ سے کھلے أسمان کے نیچے تعلیم دی جا رہی ہے۔ سکول بلڈنگ کی خستہ حالات پر مقامی شخص صادو رام نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے کنتواڑا علاقہ کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا۔ آج بھی موجودہ سرکار کنتواڑا علاقہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کنتواڑا علاقہ آج بھی تمام بنیادی سہولیت سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں ایس ایس پی ٹریفک رورل کی نگرانی میں خصوصی مہم

انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ مڈل سکول ہداڑ کے سکولی طلبہ کو سردی کے موسم میں بھی کھلے آسمان کے نیچے بٹھایا جاتا ہے۔ حالانکہ کنتواڑا علاقہ برفیلا علاقہ ہے۔ برفباری کے موسم میں دس فٹ سے بھی زیادہ برف پڑتی ہے۔ بھاری برفباری کی وجہ سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوتا ہے۔
مقامی لوگوں نے جموں کشمیر حکومت سے پر زور اپیل کی کہ کنتواڑا علاقے میں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.