ETV Bharat / state

ترال کے زاجہ کھوڈ میں دینی کانفرنس کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 12:57 PM IST

Religious Conference at Tral ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع زاجہ کھوڈ گاوں میں دینی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و حدیث کی روشی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترال کے زاجہ کھوڈ میں دینی کانفرنس کا اہتمام
ترال کے زاجہ کھوڈ میں دینی کانفرنس کا اہتمام

ترال کے زاجہ کھوڈ میں دینی کانفرنس کا اہتمام

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترالل میں واقع زاجہ کھوڈ گاوں میں دینی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کے علاقائی درس گاہ کے طالب علموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وادی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا منصور الحق ہاشمی، مولانا فیروز ہمدانی، مولانا شوکت احمد عطاری اور دیگر علماء نے بصیرت افروز بیانات کئے۔

اس موقع پر علماے کرام نے سامعین پر زور دیا کہ وہ اس دور میں قرآن وسنت کے ساتھ رشتہ مضبوط کریں اور بالخصوص معاشرے میں پنپتی برائیوں سے اپنے بچوں کو بچانے کے لیے آگے آکر دانش مندی کا ثبوت دیں اس موقع پر بتایا گیا کہ اس وقت پوری دنیا امن کو ترس رہی ہے۔ یہ امن اسلام کی تعلمیات میں ہی مضمر ہے۔ اس لیے ہمیں دین اسلام کے آفاقی نظام کو عام کرنے کے لیے داعیانہ کردار ادا کرنا ہے ۔

اس کانفرنس کے موقع پر مقامی طلاب نے تلاوت اور نعت ومناجات کی محافل میں شمولیت کی اور سامعین سے داد تحسین حاصل کی جبکہ عالمی امن اور وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال سے نجات کے لیے دعاوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انفارمیشن ٹکنالوجی کی کمشنر سیکریٹری پریرنا پوری نے بڈگام میں عوامی دربار کی صدارت کی

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے عالم دین مولانا منصور الحق ہاشمی نے بتایا کہ معاشرے میں اخلاقی انحطاط، مسلمانوں کی قرآن سے دوری اور منشیات جیسے مسایل کے بارے میں آجکی اس کانفرنس میں بات کی گئی۔ عوام پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کرائیں جبکہ وادی میں مسلسل خشک صورتحال کے خاتمے کے لیے بھی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.