ETV Bharat / state

پلوامہ کے قاضی کنڈ میں مقامی باشندوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 3:40 PM IST

پلوامہ کے قاضی کنڈ میں مقامی باشندوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
پلوامہ کے قاضی کنڈ میں مقامی باشندوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ کے کاکاپورہ علاقے میں مقامی باشندوں نے آج ڈی سی آفس کے باہر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی پر لاپروائی برتنے کا الزام لگایا۔Protest Against Jal Shakti In Pulwama

پلوامہ کے قاضی کنڈ میں مقامی باشندوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ کے کاکاپورہ علاقے میں مقامی باشندوں نے آج ڈی سی آفس کے باہر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی پر لاپروائی برتنے کا الزام لگایا۔احتجاج میں شامل لوگ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مانگ کی۔

احتجاج میں شامل مقامی خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے انہیں پینے کے صاف پانی کے مسائل کا سامنا ہے ۔ وہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج تک محمکہ جل شکتی کے افسران کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مقامی باشندوں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ اب سردیوں کے ایام جاری ہے اور برفباری بھی ہوسکتی جس کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔انتظامیہ کو جلد سے جلد اس سلسلے میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تین بچوں کی ماں رفیعہ جان گاوں کی دوسری خواتین کے لئے زندہ مثال

اس ضمن میں ایگزیکٹیو انجینئر محمکہ جل شکتی پلوامہ نثار احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت 7.7 کروڑ روپے کی لاگت سے علاقے میں واٹر سپلائی سکیم پر تعمیراتی کام جاری ہے اور تعمیراتی کام مارچ 2024 میں مکمل ہو جائے گا اور اپریل 2024 کے آخر تک ہر گھر کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.