ETV Bharat / state

Protest In Jammu منی پور میں جاری تشدد کے خلاف جموں میں احتجاج

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 7:12 PM IST

جموں کے جموں کی مہاراجہ ہری سنگھ پارک سامنے سماجی کارکنان نے منی پور کے فسادات کے دوران خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

منی پور میں جاری تشدد کے خلاف جموں میں احتجاج
منی پور میں جاری تشدد کے خلاف جموں میں احتجاج

منی پور میں جاری تشدد کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی منی پور میں جاری تشدد کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جموں کے جموں کی مہاراجہ ہری سنگھ پارک سامنے سماجی کارکنان نے منی پور کے فسادات کے دوران خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

سماجی کارکنان نے احتجاج کیا اور صدر ہند دروپتی مرموں سے منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ جموں کشمیر کے او بی سی مورچہ کے صدر کلسوترا نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پر جنسی تشدد کیا جا رہا ہے۔ حملہ آور ان کے کپڑے اتروا کر انھیں علاقے کا چکر لگوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ویڈیو میں مردوں کے چہرے عیاں ہیں مگر گینگ ریپ کے الزام میں اب تک صرف ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس معاملے میں مجموعی طور پر چار افراد گرفتار کیے گئے ہیں مگر مرکز میں برسر اقتدار بہارتیہ جنتا پارٹی ملک میں نفرت پھلا رہی ہیں۔

وہیں انہوں نے مرکز پر منی پور کے تعلق سے غیرسنجیدہ اور عدم فعالیت کے لیے تنقید کی۔ انہوں نے نریندر مودی حکومت پر جمہوریت کو موبکریسی میں تبدیل کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے صدر دروپدی مرمو پر زور دیا کہ وہ تنازعات سے متاثرہ شمال مشرقی ریاست میں صدر راج نافذ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Corporators Protest جموں میونسپل کے کارپوریٹرز کا مختلف ایشو پر احتجاج

واضح رہے کہ منی پور میں آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین آف منی پور کے ذریعہ میتئی طبقہ کو درج فہرست قبائل کا درجہ دیئے جانے کے مطالبہ کی مخالفت میں 11 پہاڑی اضلاع میں ’قبائلی اتحاد مارچ‘ منعقد کیا تھا۔ اس کے بعد سے منی پور میں نسلی تشدد شروع ہو گیا۔ اس تشدد میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.