ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب: پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 4:18 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) پلوامہ کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کا انتخاب بدھ کے روز عمل میں آیا۔

پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت
پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کی سیٹوں پر پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) نے جیت درج کی ہے۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب: پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت

ضلع پلوامہ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح 14 ڈی ڈی سی نشستیں ہیں۔ تاہم پی اے جی ڈی کے امیدوار وحید الرحمان پرہ کے زیر حراست ہونے کی وجہ سے ان انتخابات میں 13 ارکان نے شرکت کی۔

پلوامہ ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کا انتخاب آج عمل میں لایا گیا جس میں پی اے جی ڈی نے چئیرپرسن اور وائس چیئرپرسن کی نشست پر جیت درج کی۔

ضلع پلوامہ میں پی اے جی ڈی نے چیئرپرسن انتخابات میں 9 جبکہ آزاد امیدوار نے 4 ووٹ حاصل کیے اور پی اے جی ڈی کے امیدوار سعید عبدالباری نے کامیابی حاصل کی جو پی ڈی پی سے منسلک ہیں۔

پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت
پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت

اسی طرح پی اے جی ڈی کے ہی مختار احمد بند جو کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ منسلک ہیں، وائس چیئرپرسن منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے اواخر میں ہوئے ان انتخابات میں بی جے پی نے 75 جبکہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی ) نے 110 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ڈی پی کے 27، کانگریس کے 26 جبکہ 42 آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے۔

اس موقع پر سعید عبدالباری نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے کام کرنے کے لئے منتخب کیے گئے ہیں۔ ہم لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.