ETV Bharat / state

والدین کا فیس کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 3:49 PM IST

پانپور میں واقع بِرلا انٹرنیشنل اسکول میں زیر تعلیم طلبا کے والدین نے آج اسکول کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا وہ مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کے بچوں کے فیس میں کمی کی جائے۔

برلا انٹرنیشنل اسکول کے والدین نے فیس کے خلاف مظاہرہ کیا
برلا انٹرنیشنل اسکول کے والدین نے فیس کے خلاف مظاہرہ کیا

انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا اور ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ایک اسکول نے فیس میں کمی کی ہے اس لیے ان کے بچوں کے ٹیوشن فیس میں کمی کی جانی چاہیے۔

برلا انٹرنیشنل اسکول کے والدین نے فیس کے خلاف مظاہرہ کیا

والدین نے مزید کہا کہ اسکول نے جو سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا انہوں نے وہ وعدے پورے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی صرف پرائمری سطح تک ہی رجسٹریشن ہے جو گورئمنٹ سے منظور شدہ ہے لیکن اسکول میں ساتویں کے درجے میں بھی طالب علم زیر تعلیم ہے۔ان کی رجسٹریشن کہاں سے کی جائے گی۔

والدین نے مطالبہ کیا ہے یا ان کے بچوں کے ٹیوشن فیس میں کمی کی جانی چاہیے یا ان کے بچوں کی سرٹیفکیٹس دے دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ دوسرے اسکولوں میں کرا سکیں۔

اس سلسلے میں مذکورہ اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ وہ ایک ہفتے میں والدین اور انتظامیہ کے بیچ ایک میٹنگ رکھیں گے جہاں والدین اپنے مطالبات اسکول انتظامیہ کے سامنے رکھیں گے جس سے والدین اور اسکول انتظامیہ کے بیچ کوئی فیصلہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.