ETV Bharat / state

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا اجلاس جاری

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 11:11 AM IST

Updated : Nov 13, 2020, 12:17 PM IST

گزشتہ روز ڈی ڈی سی انتِخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔ گپکار الائنس کے ترجمان سجاد لون نے اس حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کر کے اطلاع دی تھی۔

یپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا اجلاس جاری
یپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا اجلاس جاری

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر آج صبح 11 بجے سے پیپلس الائنس فار گپکر ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کا اجلاس جاری ہے۔

پپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کا اجلاس جاری

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں گپکار الائنس کے تمام رہنما موجود ہیں اور آئندہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات اور دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے نام شامل ہونے سمیت اہم امور پر غور کر رہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی ڈی سی انتِخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔ گپکار الائنس کے ترجمان سجاد لون نے اس حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کر کے اطلاع دی تھی۔

گپکار الائنس کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق " رواں مہینے کی 28 تاریخ کو ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کشمیر صوبے کی 27 نشستوں پر پی اے جی ڈی کے امیدوار میدان میں ہونگے۔"

Last Updated : Nov 13, 2020, 12:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.