ETV Bharat / state

سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 9:50 AM IST

سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ منگہامہ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے والی بال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

پلوامہ: سی آر پی ایف 182 بٹالین نے عید گاہ گڈورہ میں کھیلو انڈیا میتری کے تحت والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں محتلف علاقوں کی کل 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات،امن وامن کا ماحول پیدا کرنا کے غرض سے منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح کمانڈنٹ افسر 182 بٹالین دیپک دوندیال نے کیا فائنل میچ منگہامہ اور گوسو کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں منگہامہ نےمیچ جیتا کر اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام کرلیا۔

حصہ لینے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور گفٹ ہیمپرز سے نوازا گیا اور ونر اور رنر اپ میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ سہ آر پی ایف نے یہ ٹورنامنٹ یوتھ سروس اور اسپورٹس کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نوجوانوں منشیات سے دور رہے گے ساتھ ہی انہوں ملکی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انفارمیشن ٹکنالوجی کی کمشنر سیکریٹری پریرنا پوری نے بڈگام میں عوامی دربار کی صدارت کی

نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سی آر پی ایف منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر خوشی ہوئی۔ہندوستانی فوج سے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید کرتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.