ETV Bharat / state

دفعہ 370 کے خاتمے کی اطلاع کسی کو نہیں تھی: حکومت

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 2:32 PM IST

مرکزی حکومت نے اس بات سے انکار کیا کہ ایک صحافی سمیت عام شہری جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے سے واقف تھے۔

دفعہ 370 کے خاتمے سے متعلق کوئی شہری واقف نہیں تھا: حکومت
دفعہ 370 کے خاتمے سے متعلق کوئی شہری واقف نہیں تھا: حکومت

مرکزی حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے متعلق فیصلے سے کوئی صحافی یا عام شہری واقف نہیں تھا۔'

مرکزی حکومت نے اس بات سے انکار کیا کہ ایک صحافی سمیت عام شہری جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کے خاتمے کے فیصلے سے واقف تھے۔

مرکزی حکومت کو دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے لیے 5 اگست 2019 کو پارلیمنٹ سے منظور ملی تھی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی سے راجیہ سبھا میں جب یہ پوچھا گیا کہ کیا 5 اگست 2019 کو پارلیمنٹ میں دی جانے والی معلومات سے قبل، صحافی سمیت عام شہری کو دفعہ 370 کے خاتمے کے بارے میں علم تھا؟ تو انہوں نے کہا مختصراً جواب دیا نہیں جناب۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.