ETV Bharat / state

ترال کے ٹاون ہال میں نیشنل کانفرنس کا کنونشن منعقد

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ٹاون ہال میں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ کی صدارت میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کارکنان کے لئے کنونشن کا انعقا کیا گیا۔

ترال کے ٹاون ہال میں نیشنل کانفرنس کا کنونشن منعقد
ترال کے ٹاون ہال میں نیشنل کانفرنس کا کنونشن منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 3:08 PM IST

ترال کے ٹاون ہال میں نیشنل کانفرنس کا کنونشن منعقد

ترال:مرکز کے زیر انتظام کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع ٹاون ہال میں سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ کی صدارت میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کارکنان کے لئے کنونشن کا انعقا کیا گیا۔ اس موقع پر جی ایم کانٹرو، شیخ رشید، عبد السلام ملک، شبیر احمد شاہ اور دیگر سرکردہ عہدیدار موجود تھے۔

میٹنگ میں پارٹی کے نایب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دورہ ترال کے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ ترال سب ضلع میں نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے آگے آئے۔

اس موقع ہر مقررین نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک ایسی جماعت ہے جس نے جموں وکشمیر کی کلہم ترقی کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جی ایم۔کانٹرو نے بتایا کہ ترال علاقے میں نیشنل کانفرنس کافی مضبوط ہے اور عمر عبداللہ کے دورے سے یہاں ورکرس میں نیا جوش پیدا ہوگا انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمر عبداللہ کے استقبال کے لیے آگے آئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں لوڈشڈنگ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

انہوں نے بھاجپا کی جانب سے ترال سیٹ فتح کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والے خواب میں زندگی گزار رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کو اسمبلی انتخابات میں ہی پتہ چل جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.