ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی نے والد کے مزار پر حاضری دی

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 1:59 PM IST

پی ڈی پی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ اننت ناگ میں آج اپنے والد مرحوم مفتی محمد سید کے مقبرے پر جا کر فاتح خوانی کی۔

محبوبہ مفتی نے دی والد کے مزار پر حاضری
محبوبہ مفتی نے دی والد کے مزار پر حاضری

14 ماہ کی طویل نظر بندی سے رہائی پانے والی پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج اپنے آبائی علاقے بجباڈہ میں والد کے مزار جا کر پر حاضری دی۔

محبوبہ مفتی نے دی والد کے مزار پر حاضری

پی ڈی پی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ اننت ناگ میں آج اپنے والد مرحوم مفتی محمد سید کے مقبرے پر جا کر فاتح خوانی کی۔

انکے ہمراہ انکی دختر التجاء مفتی اور چند پارٹی رہنماؤں و کارکنان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے والد جو کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں کے حق میں دعائے مغفرت کی اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

محبوبہ مفتی نے دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد اپنی حراستی تحویل سے رہائی کے بعد پہلی بار اپنے والد کی قبر پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا کو مقبرے سے دور رکھا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے میڈیا کو ان سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.