ETV Bharat / state

Local Residents Protestترال اور دیورچھترگام میں خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 10:57 AM IST

ترال اور دیورچھترگام میں خستہ حال سڑک سے عوام کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خستہ حال سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پرعدم توجہی کا الزام لگایا ۔ Local Residents Protest

ترال اور دیورچھترگام میں خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
ترال اور دیورچھترگام میں خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

ترال:کشمیر کےترال اور دیورچھترگام میں خستہ حال سڑک سے عوام کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خستہ حال سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پرعدم توجہی کا الزام لگایا ۔ Local Residents Protest Against Bad Condition Of Road In Tral

ترال میں دیور چھترگام رابطہ سڑک کی دو دہائیوں سے مرمت نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایک بڑی آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔ابتر سڑک کی وجہ سے عوام کو روزانہ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں ۔

ترال اور دیورچھترگام میں خستہ حال سڑک سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق اسکول جانے والے طلباء کے ساتھ ساتھ، معمر افراد اور مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی باشندوں نے کہاکہ روڈ کی خستہ حالت کے سبب اتنی برپیشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ نہیں سکتے ہیں ۔

iیہ بھی پڑھیں:‘Tral Lacks Development on Ground’: سب ضلع ترال میں جامع ترقی کا فقدان

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار نے سڑک پر فقط مٹی انڈیل کر کام سمیٹ دیتے ہیں۔ان کی عدم توجہی کے سبب سڑکوں کا برا حال ہے۔تاہم وہ مٹی بھی بارش کی وجہ سے بہہ گئی۔ سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اسکول بھی نہیں جا سکتے ہیں۔

طلباء نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب انہیں اسکول جانے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا ۔Local Residents Protest Against Bad Condition Of Road In Tral

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.