ETV Bharat / state

شاعر فراق سوپوری کی کتاب زَلونی زَخم کا رسم اجرا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 12:38 PM IST

Updated : Dec 1, 2023, 12:43 PM IST

بارہمولہ کے سوپور بائز ہائر سیکنڈری اسکول میں بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کے زیر اہتمام تقریب میں مشہور شاعر فراق سوپوری کی کتاب زَلونی زَخم کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ Literary programme in baramullah JK

شاعر فراق سوپوری کی کتاب زَلونی زَخم کا رسم اجرا
شاعر فراق سوپوری کی کتاب زَلونی زَخم کا رسم اجرا

شاعر فراق سوپوری کی کتاب زَلونی زَخم کا رسم اجرا

بارہمولہ: رسم اجرا کی تقریب کے دوران دوسری نشست میں ایک پُروقار محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے فرائض جی ایم زاہد نے انجام دیا۔ اس کے بعد ریاض ربانی نے نعت شریف پیش کیا۔ خطبہ استقبالیہ صدر یوسف صمیم نے پیش کیا اور مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ آپ نے سوپور میں شیروانی ہال کے طرز پر سوپور میں بھی ایک کلچرل ہال بنانے کی حکومت سے مانگ کی۔ تقریب کی نظامت جناب حسن اظہر نے اپنے منفرد اور دلکش انداز میں کی۔ اس دوران دوسری نشست میں ایک مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کی صدارت جناب شہناز رشید نے کی۔ فیاض تلگامی، شبیر احمد شبیر،خالق شمس بھی خاص طور پر موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں بھارت سنکلپ یاترا اورجنتا دربار کا اہتمام

جن شعرإ نے اپنا کلام پیش کیا اُن میں شہناز رشید، فیاض تلگامی، شبیر احمد شبیر، اطہر فاروق، یوسف صمیم، فراق سوپوری، گلزار جعفر، تنہاہ نظامی، شہباز ہاکباری، حسن اظہر، نثار اعظم، ساغر سرفراز، ریاض ربانی، مسرور مظفر، خالق شمس، شہباز مجید، جی ایم زاہد، شوکت ہاشمی، شہزادمنظور، رشید روشن، عابد اشرف، احمد رٸیس، اشعر اشرف، نثار سوپوری، محترمہ سفیہ سوپوری، جناب غلام محی الدین سحر، اور جناب سالک شفی شامل ہیں۔

آخر میں بائز ہائر سکینڈری سکول سوپور کے پرنسپل جناب مشتاق احمد راتھر نے مہمانوں، شعرا، ادب نوازوں اور میڈیا کا شکریہ کیا اور آئندہ بھی ایسے ادبی پروگرامز کو منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔ اسی کے ساتھ آج کی یہ کامیاب اور پُر وقار ادبی کانفرنس اختتام کو پہنچی۔

Last Updated : Dec 1, 2023, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.