ETV Bharat / state

سرینگر: پولنگ مراکز پر بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 5:40 PM IST

پولنگ مراکز کے پریس ایڈمن آفیسر طارق احمد کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ روز ہمیں یہاں لایا گیا۔ ووٹ ڈالنے والوں کے لئے تو تمام اقدامات اٹھائے گیے ہیں تاہم پولنگ اسٹاف کے لیے بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔'

سرینگر: پولنگ مراکز پر بنیادی سہولتوں کا فقدان
سرینگر: پولنگ مراکز پر بنیادی سہولتوں کا فقدان

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پہلی بار ضلع ترقیاتی انتخابات منعقد کرائے جا رہے ہیں۔ جہاں انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہی پولنگ مراکز پر بنیادی سہولیات کا فقدان تھا۔

سرینگر: پولنگ مراکز پر بنیادی سہولتوں کا فقدان

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کھنموں پولنگ مراکز کے پریس ایڈمن آفیسر طارق احمد کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ روز ہمیں یہاں لایا گیا۔ ووٹ ڈالنے والوں کے لئے تو تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم پولنگ اسٹاف کے لیے بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہاں نہ پانی ہے اور نہ ہی بیت الخلاء کے انتظامات۔ صبح سے ہم بنا کسی سہولیات کے کام کر رہے ہیں۔'

وہیں انتظامیہ کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ 'یہ پولنگ مراکز ایک سرکاری اسکول میں قائم کیا گیا ہے۔ ہمیں امید تھی وہاں تمام بنیادی سہولتیں موجود ہوگی۔ ہمارے اسٹاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہماری اولین ترجیح ووٹرز تھے۔ اسٹاف کے لیے بھی اب جلد ہی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں انھیں ایسی کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.