ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh Campaign گارندربل کے تھانوں میں میری مٹی میرا دیش کے تحت پروگرامز کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 2:27 PM IST

گاندربل میں محکمہ پولیس کی ہدایت پر ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں میری ماں میرا دیش مہم کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر ترنگا ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ Meri Maati Mera Desh Campaign in Ganderbal

گارندربل کے تھانوں میں میری مٹی میرا دیش کے تحت پروگرامز کا انعقاد
گارندربل کے تھانوں میں میری مٹی میرا دیش کے تحت پروگرامز کا انعقاد

گارندربل کے تھانوں میں میری مٹی میرا دیش کے تحت پروگرامز کا انعقاد

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل میں محکمہ پولیس کی ہدایت پر ضلع کے تمام تھانوں میں میری ماں میرا دیش مہم کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گاندربل پولیس کی طرف سے منعقد کیے گئے پروگرام میری مٹی میرا دیش" کا مقصد ان آزادی پسندوں اور بہادروں جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔آج ضلع بھر میں اس سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کۓ گئے تاکہ قومی فخر و جذبے کا احساس پیدا کیا جا سکے اور آنے والی نسلوں کو ہندوستان کے قدیم ورثے کی حفاظت کی ترغیب دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Tiranga March In Doda ڈوڈہ پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا انعقاد

ضلع بھر میں مہم کا آغاز ضلع کے تمام تھانوں اور پولیس چوکیوں میں پروگراموں اور سرگرمیوں کی ایک شاندار صف کے ساتھ ہوا۔ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر گاندربل کے دائرہ اختیار میں پی ایس لار سے منی گام تک ترنگا بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ایک خصوصی ترنگا ریلی جس میں مختلف گاڑیاں اور بائک شامل تھے جن میں سول سوسائٹی کے اراکین، افسران اور جموں و کشمیر پولیس کے جوان تھے۔ میری مٹی میرا دیش مہم کو لے کر مقامی باشندوں میں جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.