ETV Bharat / state

آگ زنی میں ملوث چار افراد گرفتار

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 1:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آگ زنی میں ملوث چار افراد گرفتار
آگ زنی میں ملوث چار افراد گرفتار


بارہمولہ میں پولیس نے پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ گرفتار شدہ افراد بارہمولہ میں گذشتہ دنوں ہونے والے آتشزنی کی واردات میں ملوث ہیں۔

آگ زنی میں ملوث چار افراد گرفتار

پولیس نے کہا کہ 24 نومبر کو بارہمولہ میں تین دکانیں آتش زنی میں خاکستر ہوگئی تھیں، جس کے بعد انتظامیہ کے ساتھ علاقے کے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی تھی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس وارادات میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق ضلع بارہمولہ سے ہے۔ دونوں کی شناخت عادل احمد اور بلال کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ 24 نومبر کو ان افراد نے بارہمولہ میں دکانوں کو خاکستر کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبہ بندی کے تحت سمیر نامی نوجوان کو پٹرول خیریدنے کے لیے کہا گیا تھا۔ ان کی اس حرکت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ منصوبہ اس لیے بنایا تھا کہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دکانیں بند ہیں لکین ضلع بارہمولہ میں کھلی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے میں کئی دیگر افراد بھی ملوث ہیں، جن کے کہنے پر انہوں نے اس واردات کو انجام دیا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو شمالی ضلع بارہمولہ میں نامعلوم افراد نے تین دکانوں کو آگ لگا دی تھی، جس کی وجہ سے دکانداروں کو کافی تقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

Intro:Body:

jk: four person arrested in baramulla district


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.