ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے امیدوار

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 8:40 AM IST

Updated : Dec 3, 2020, 1:13 PM IST

مرکزی علاقے میں کچھ سیاسی لیڈران ایسے بھی ہیں جو انتخابات مکمل ہونے سے قبل ہی عوام میں اپنے بیانات کے سبب کافی مقبول ہو چکے ہیں۔ ان کی مقبولیت سماجی رابطہ کی ویب سائٹز پر ان کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیوز ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے امیدوار
ڈی ڈی سی انتخابات: سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے امیدوار

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کئے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل انتخابات کے پہلے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ایک دسمبر کو ہوئی۔

ڈی ڈی سی انتخابات: سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے امیدوار

مرکزی علاقے میں کچھ سیاسی لیڈران ایسے بھی ہیں جو انتخابات مکمل ہونے سے قبل ہی عوام میں اپنے بیانات کے سبب کافی مقبول ہو چکے ہیں۔ ان کی مقبولیت سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ان کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیوز ہیں۔

اگرچہ ان افراد نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے ویڈیو شائع کیے تھے تاہم عوام اب ان پر اس لیے نظر رکھے ہوئے ہیں کہ وہ سیکھ سیکھیں کہ کیا نہیں کرنا چاہیے۔

  • بڈگام کے کھاگ علاقے سے اُمیدوار پیر زادہ محمد شفیع

پیر زادہ محمد شفیع بیانات سے زیادہ اُنکے ٹوٹی پھوٹی اردو اور سیاسی لیڈران پر الگ ہی انداز سے تنقید کسنے کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں اُنہونے اپنے ایک بیان میں اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو یوگی انانت ناگ کہا تھا۔

  • بھارتیہ جنتا پارٹی کی کنگن علاقے سے اُمیدوار ربیعہ رسول

ربیعہ نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ بی جے پی کے لیے ووٹ نہیں مانگ رہی ہیں بلکہ اپنے چہرے پر مانگ رہی ہیں۔ بیان کے سامنے آنے کے بعد ربیعہ نے اپنے موقف صاف کرنے کی ناکامیاب کوشش بھی کی۔ تاہم لوگ آج بھی اُن کے چہرے والے بیان کا ویڈیو شیئر کرنے نہیں تھک رہے۔

  • ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے کے رہنے والے فیض احمد

فیض احمد نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر شائع ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس اب" لیٹر پاڈ ہے سٹیمپ بھی آگئی ہے اب نوکری کے لیے تیار رہو۔

فیض پیپلز کانفرنس سے وابستہ ہیں اور اس وقت رفیع آباد دودوسا حلقے سے پنچ ہیں۔

Last Updated : Dec 3, 2020, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.