ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: لائیو اپڈیٹس

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:41 AM IST

Updated : Dec 1, 2020, 5:20 PM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: لائیو اپڈیٹس
ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: لائیو اپڈیٹس

17:17 December 01

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شوپیاں اور پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی۔

بی جے پی نے ڈی ڈی سی انتخابات میں عوام کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ووٹنگ میں عوامی شمولیت نے ملک مخالف طاقتوں کو بھر پور جواب دیا ہے۔

13:57 December 01

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے شروع ہوا تھا اور 2 بجے اختام پذیر ہوا۔

دوپہر 1 بجے تک ووٹنگ کی شرح
دوپہر 1 بجے تک ووٹنگ کی شرح

جموں و کشمیر میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کی شرح 40.31 فیصد درج کی گئی۔ کشمیر صوبے میں ووٹنگ کی شرح 27.84 فیصد رہی جبکہ جموں صوبے میں 54.10 فیصد رپورٹ کی گئی۔

13:14 December 01

کولگام میں ووٹنگ جاری

ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کولگام کے دو حلقوں منزگام اور پامبے میں 14 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ یہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اس انتخاب میں حصہ لیا اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے۔

13:07 December 01

سلمان ساگر کا ٹویٹ
سلمان ساگر کا ٹویٹ

سابق مئیر اور نیشنل کانفرنس رہنما سلمان ساگر  نے جموں و کشمیر میں ہورہے ڈی ڈی سی انتخابات سے متعلق ایک ٹویٹ کیا ہے۔سلمان ساگر نے لکھا کہ 'سرینگر کا میئر اپنے عہدے کا استعمال کر کے  وارڈ 18 سولینا میں انتخابی عمل میں اپنے پراکسی امیدوار کی مدد کر رہے ہے۔ '

13:07 December 01

پلوامہ میں ووٹنگ

13:07 December 01

ترال کے حلقوں میں ووٹنگ جاری

12:55 December 01

محبوبہ مفتی کا ٹویٹ
محبوبہ مفتی کا ٹویٹ

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ڈی ڈی سی انتخابات سے متعلق ایک ٹویٹ کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے لکھا کہ: 2002 میں بی جے پی کے سینئر رہنما اٹل بہاری واجپئی جی نے جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا وعدہ کیا تھا اور 2020 میں بھی یہی بی جے پی میونسپل سے لے کر ڈی ڈی سی تک کے ہر انتخابات میں ہیرا پھیری اور دھاندلی کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

12:54 December 01

ایک جوڑے نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا

ووٹنگ کے دوران دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ضلع ادھم پور کے پنچاری حلقہ میں ایک جوڑے نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ دولہا اور دولن سیدھے ووٹ ڈالنے پولنگ مرکز پر پہنچ گئے اور ووٹ ڈالا۔

12:25 December 01

110 سالہ شخص محمد سخی

پونچھ کے سُرنکوٹ پولنگ مراکز میں 110 سالہ شخص محمد سخی نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

11:32 December 01

11 بجے تک ووٹنگ کی شرح
11 بجے تک ووٹنگ کی شرح

جموں و کشمیر میں صبح 11 بجے تک ووٹنگ کی شرح 23.67 فیصد درج کی گئی۔ کشمیر صوبے میں ووٹنگ کی شرح 15.64 فیصد رہی جبکہ جموں صوبے میں 32.54 فیصد رپورٹ کی گئی۔

11:30 December 01

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔

سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی

ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر آج دوسرے مرحلے کے تحت حلقہ شانگس میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ چھترگل بلاک میں سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

11:27 December 01

ترال میں ووٹنگ جاری

11:25 December 01

سرینگر میں ووٹنگ جاری

ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت کھنموہ، سرینگر اور قمرواری  میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

11:20 December 01

بارہمولہ میں ووٹنگ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دو حلقوں کنزر اور زنگیر میں 32 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ دونوں حلقوں میں صبح سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

11:18 December 01

اننت ناگ میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پولنگ مراکز میں بھی پرامن طریقے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

10:33 December 01

کنگن بلاک میں ووٹنگ کا عمل جاری
کنگن بلاک میں ووٹنگ کا عمل جاری

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن بلاک میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

10:28 December 01

ووٹنگ کی شرح 6.61 درج
ووٹنگ کی شرح 6.61 درج

جموں و کشمیر میں صبح نو بجے تک ووٹنگ کی شرح 6.61 فیصد درج کی گئی۔ کشمیر صوبے میں ووٹنگ کی شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ جموں صوبے میں 10.36 فیصد رپورٹ کی گئی۔

10:27 December 01

پولنگ مراکز کی ڈرون کے ذریعے نگرانی

جموں و کشمیر میں پہلی بار انتخابات کے دوران سرینگر کے پولنگ مراکز کی ڈرون  کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔

09:44 December 01

رائے دہندگان کا کہنا ہے

جموں میں اٰی ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں کئی رائے دہندگان سے بات کی۔ ان کا کیا کہنا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

09:34 December 01

مغربی پاکستانی رفیوجی ایکشن کمیٹی کے صدر لامبا رام گاندھی

مغربی پاکستانی مہاجر بھی پہلی بار جموں و کشمیر میں ہو رہے ڈی ڈی سی انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ جموں میں مغربی پاکستانی رفیوجی ایکشن کمیٹی کے صدر لامبا رام گاندھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔

09:01 December 01

بییلٹ بکس ہائی جیک کرنے کا معاملہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنستان بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ گنستان پولنگ مرکز میں پولنگ ایجنٹس کی جانب سے بییلٹ باکس ہائی جیک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

08:50 December 01

شانگس حلقے میں ووٹنگ کا عمل جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس حلقے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ تاہم شدید سردی کے باعث پولنگ مراکز میں ووٹرز کی تعداد کم دیکھنے کو مل رہی ہے۔

08:41 December 01

رائے دہندگان کا کہنا ہے

ادھمپور کے پنچاری اور چنینی حلقوں میں 18 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ دونوں حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے اور رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترقی کے لیے ووٹ ڈالا ہے۔

08:26 December 01

شدید سردی اور دھند کے باوجود ووٹرز کی لمبی قطاریں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دو حلقوں گھنستان اور نوگام میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ شدید سردی اور دھند کے باوجود ووٹرز اپنی رائے دہندگی کا استعمال کر رہے ہیں۔ لوگ لمبی قطاروں میں نظر آرہے ہیں۔  

08:07 December 01

جموں میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری

جموں ضلع کے بلبہاول برہمنہ میں پانچ امیدوار  ڈی ڈی سی انتخابات کے دورسرے مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔دوسرے حلقوں کی طرح جموں میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔  

07:25 December 01

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جاری

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے جس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
 

Last Updated : Dec 1, 2020, 5:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.