ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی 278 نشستوں کے نتائج کا اعلان

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 6:42 AM IST

Updated : Dec 23, 2020, 11:49 AM IST

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج: لائیو اپڈیٹس
ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج: لائیو اپڈیٹس

08:35 December 23

22:20 December 22

جموں و کشمیر کی 278 نشستوں کے نتائج کا اعلان

جموں و  کشمیر ڈی ڈی سی الیکشن کے 280 سیٹوں میں سے 278 سیٹوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • پی اے جی ڈی: 110
  • بی جے پی: 75
  • کانگریس: 26
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: 12
  • آزاد امیدوار:  50

20:31 December 22

جموں و کشمیر کی 247 نشستوں کے نتائج کا اعلان

جموں و  کشمیر ڈی ڈی سی الیکشن کے 280 سیٹوں میں سے 247 سیٹوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • پی اے جی ڈی: 80
  • بی جے پی: 73
  • کانگریس: 23
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: 09
  • دیگر امیدوار:  62

19:12 December 22

جموں و کشمیر کی 141 نشستوں کے نتائج کا اعلان

جموں و  کشمیر کی 141 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • بی جے پی: 36
  • کانگریس: 12
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: 08
  • پی اے جی ڈی: 51
  • دیگر امیدوار:  34

19:08 December 22

شیرپتھری سے پی اے جی ڈی امیدوار کامیاب

شیرپتھری سے پی اے جی ڈی امیدوار کامیاب

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے شیرپتھری بلاک میں پی اے جی ڈی کے امیدوار بلال احمد کھانڈے نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دوران بلال احمد نے کہا کہ لوگوں نے مجھے ووٹ دے ٍکر گپکار الائنس کو کامیاب کیا ہے اور لوگوں نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اور دفعہ 370 کو بحال کرنے لیے ہمیں ووٹ دیا ہے۔۔

18:32 December 22

جموں و کشمیر کی 115 نشستوں کے نتائج کا اعلان

جموں و  کشمیر کی 115 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • بی جے پی: 29
  • کانگریس: 08
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: 06
  • پی اے جی ڈی: 43
  • دیگر امیدوار:  29

18:29 December 22

تجرشریف بلاک میں آزاد امیدوار کامیاب

تجرشریف بلاک میں آزاد امیدوار کامیاب

شمالی کشمیر کے سوپور قصبے کے زنگیر تجرشریف بلاک میں آزاد امیدوار مظفر احمد وار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظفر احمد وار نے کہا کہ’ میں لوگوں کا کافی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنایا اور جو بھی علاقہ میں مسائل ہونگے ان کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔’

17:47 December 22

جموں و کشمیر کی 90 نشستوں کے نتائج کا اعلان

شمالی کشمیر کے سوپور قصبے کے زنگیر تجرشریف بلاک میں آزاد امیدوار مظفر احمد وار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظفر احمد وار نے کہا کہ’ میں لوگوں کا کافی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیکر کامیاب بنایا اور جو بھی علاقہ میں مسائل ہونگے ان کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔’

17:32 December 22

جموں صوبے سے جیتنے والے امیدواروں کی تفصیلات

  • ریاسی کے مہور اے سے کانگریس کے امیدوار محمد اسرائیل نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • ریاسے کے مہور میں پی اے جی ڈی کے امیدوار عبدالغنی ملک نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • ادھمپور 2 میں بی جے پی کے امیدوار لال چند نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • رامبن کے کھاری میں پی اے جی ڈی کے امیدوار گلشن پروین نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • رامبن کے گاندھری سے پی اے جی ڈی شمیم اختر نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • رامبن کے اکھل اے سے آزاد امیدوار وزیر احمد رونیال نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • رامبن کے اکھل بی سے بی جے پی کے امیدوار بلویر سنگھ بالی نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • اکھنور سے بی جے پی کی امیدوار شردا بھاو نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • سانبہ کے وجے پور بی سےبی جے پی کی امیدوار شلپا ڈوبئے نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • سانبہ اے سے بی جے پی کے امیدوار رمیش چندرا نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • سانبہ بی سے بی جے پی کے امیدوار سبہاش چندرا نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • رامبن کے بٹوت سے پی اے جی ڈی کے امیدوار زگبیر داس نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • ڈوڈہ کے چیریلا سے بی جے پی کے امیدوار منوہر لال نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • سانبہ کے نڈ سے بی جے پی کے امیدوار کرتار چند نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • جموں کے میرہ منڈی سے پی جے پی کے امیدوار سریش کمار نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • رامبن کے رامسو اے سے  کانگریس کے امیدوار وزیر احمد نائک نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • رامبن پی سے بی جے پی کی امیدوار رینوکا کٹھوری نے جیت حاصل کر لی ہے۔

17:08 December 22

ویری ناگ بلاک میں آزاد امیدوار پیر شہباز احمد کی جیت

ویری ناگ بلاک میں آزاد امیدوار پیر شہباز احمد کی جیت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ بلاک میں آزاد امیدوار پیر شہباز احمد نے جیت حاصل کی ہے۔انہوں نے کانگریس کے امیدوار نصیر احمد کو 648 ووٹز سے شکست دی۔

17:02 December 22

بانڈی پورہ میں بی جے پی کی جیت

بانڈی پورہ میں بی جے پی کی جیت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے بی جے پی نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کرلی ہے۔ بانڈی پورہ گریز کے تلیل علاقہ سے راجہ اعجاز خان نے ایک بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔

16:28 December 22

کشمیر صوبے سے جیتنے والے امیدواروں کی تفصیلات

  • پلوامہ 1 میں پی اے جی ڈی کے امیدوار وحید پرا نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے ڈاڈسرہ سے آزاد امیدوار اوتار سنگھ نے جیت درج کر لی ہے۔
  • شوپیاں کے ہرمین 2 سے پی اے جی ڈی کے امیدوار عبدالرشید لون نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے کاکا پورہ 1 سے پی اے جی ڈی امیدوار عبدالقیوم میر نے جیت حاصل کر لی۔
  • کولگام کے دیوسر بی سے کانگریس کے امیدوار ریاض احمد بھٹ نے جیت درج کر لی ہے۔
  • شوپیاں کے کیلر 2 سے اپنی پارٹی کے امیدوار عرفان منہاس نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے اچھگوز سے آزاد امیدوار منشا نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے ترال میں آزاد امیدوار داخٹر ہربخش سنگھ نے جیت درج کر لی ہے۔
  • شوپیاں کے کیلر 1 سے آزاد امیدوار فیضل الدین نے جیت درج کر لی ہے۔
  • اننت ناگ کے ویری ناگ سے آزاد امیدوار شہباز پیر نے جیت درج کر لی ہے۔
  • کولگام کے فریسل سے کانگریس کے امیدوار عنایت اللہ راتھر نے جیت درج کر لی ہے۔
  • کولگام اے سے پی اے جی ڈی کے امیدوار اختر نے جیت درج کر لی ہے۔
  • کولگام بی سے پی اے جی ڈی کے امیدوار غلام محدین نے جیت درج کر لی ہے۔
  • گاندربل کے واکورہ اے سے پی اے جی ڈی کی امیدوار زاہدہ نے جیت درج کر لی ہے۔
  • گاندربل کے صفاپورہ سے آزاد امیدوار عبدالرشید نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے لیتر سے پی اے جی ڈی کے امیدوار مختار احمد نے جیت درج کر لی ہے۔
  • کولگام کے بیہی باغ سے پی اے جی ڈی کی امیدوار ربیہ جان نے جیت درج کر لی ہے۔
  • کولگام کے کیمو اے سے پی اے جی ڈی کے امیدوار محمد عباس راتھر نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ 2 سے آزاد امیدوار جاوید احمد بھٹ نے جیت درج کر لی ہے۔
  • بارہمولہ کے رفیع آباد سے پی اے جی ڈی کی امیدوار پرمیت کور نے جیت درج کر لی ہے۔
  • بارہمولہ کے زینگیر سے کانگریس کے امیدوار شاہ جہاں نے جیت درج کر لی ہے۔
  • شوپیاں کے زین پورہ سے پی اے جی ڈی کے امیدوار عزیز میر نے جیت درج کر لی ہے۔

16:15 December 22

جموں صوبے کی نشستوں کے نتائج کا اعلان

جموں صوبے کی 14 نشستوں میں سے 10 کے نتائج سامنے  آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • بی جے پی: دو
  • کانگریس: ایک
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: ایک
  • پی اے جی ڈی: تین
  • دیگر امیدوار:  تین

16:05 December 22

وادی کشمیر کی نشستوں کے نتائج کا اعلان

وادی کشمیر کی 46 نشستوں کے نتائج سامنے  آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • بی جے پی: چار
  • کانگریس: تین
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: پانچ
  • پی اے جی ڈی: 17
  • دیگر امیدوار:  17

15:46 December 22

پی ڈی پی رہنما وحید پرا ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے نوجوان رہنما وحید الرحمن پرا نے منگل کے روز پلوامہ ایک کے حلقہ  ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ انتخاب میں 1008 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ واضح رہے کہ وحید پرا پہلی بار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور وہ بھی تب جب وہ زیر حراست ہیں۔ نامزدگی داخل کرنے کے پانچ دن بعد  انہیں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے 25 نومبر2020 کو نئی دہلی میں گرفتار کیا تھا۔رواں برس این آئی اے نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ عسکریت پسندی کے ایک بڑے معاملے سے منسلک ہیں، جس میں جموں و کشمیر پولیس  داویندر سنگھ بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

15:41 December 22

آزاد امیدوار اوتار سنگھ سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

آزاد امیدوار اوتار سنگھ سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

پلوامہ کے ڈاڈسرہ سیٹ جیتنے والے آزاد امیدوار اوتار سنگھ نے این سی کے علی محمد کو ہرایا۔اوتار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے مقامی ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں سے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر بھی انتخابی میدان میں تھے۔  

15:35 December 22

جموں ضلع میں کاونٹنگ کا عمل جاری

جموں ضلع میں کاونٹنگ کا عمل جاری

جموں ضلع میں کاونٹنگ کا عمل جاری ہے۔ یہاں بی جے پی کو متعدد سیٹوں  پر سبقت حاصل ہوئی ہے۔ بی جے پی کا مقابلہ گپکار الائنس کے امیداواروں کے ساتھ ہے۔

14:55 December 22

سرینگر کے 14 نشستوں کے نتائج کا اعلان

سرینگر میں ریٹرننگ آفیسرز نے تمام 14 حلقوں میں ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات  کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس دوران فاتح امیدواروں کو انتخابی سرٹیفکیٹ حوالے کردیئے ہیں۔

سرینگر میں ڈی ڈی سی کی 14 میں سے 7 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ وہیں اپنی پارٹی نے تین، پی اے جی ڈی نے تین اور بی جے پی ایک سیٹ پر جیت درج کر لی ہے۔  

14:35 December 22

وادی کشمیر کی نشستوں کے نتائج کا اعلان

وادی کشمیر کی 26 نشستوں کے نتائج سامنے  آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • بی جے پی: تین
  • کانگریس: ایک
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: تین
  • پی اے جی ڈی: آٹھ
  • دیگر امیدوار:  11

14:30 December 22

سرینگر سے جیتنے والے امیدواروں کے ساتھ ای ٹی بھارت کی خصوصی گفتگو

سرینگر سے جیتنے والے امیدواروں کے ساتھ ای ٹی بھارت کی خصوصی گفتگو

سرینگر کے کھنمو 2 سے جیت درج کرنے والے بی جے پی امیدوار اور  ہارون 3 سے پی اے جی ڈی کے امیدوار قیصر احمد گنائی سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی۔  

14:11 December 22

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر کو شکست

پلوامہ کی ڈاڈسرہ سیٹ پر آزاد امیدوار اوتار سنگھ نے این سی کے علی محمد کو ہرایا۔ یہاں سے بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر بھی انتخابی میدان میں تھے۔ 

13:53 December 22

وادی کشمیر کی نشستوں کے نتائج کا اعلان

وادی کشمیر کی 19 نشستوں کے نتائج سامنے  آگئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • بی جے پی: ایک
  • کانگریس: ایک
  • جموں و کشمیر اپنی پارٹی: چار
  • پی اے جی ڈی: چار
  • دیگر امیدوار:  11

13:25 December 22

جموں و کشمیر میں جیت درج کرنے والے امیدواروں کی فہرست

  • بانڈی پورہ کے تلیل سے بی جے پی کے امیدوار اعجاز احمد نے جیت درج کر لی۔
  • پلوامہ کے پانپور میں آزاد امیدوار تحزین نے جیت درج کر لی ہے۔
  • سرینگر 3 سے جموں و کشیر اپنی پارٹی کے امیدوار ملک آفتاب نے جیت حاصل کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے اونتی پورہ 2 سے پی جے ای ڈی کی امیدوار میما نے جیت درج کر لی ہے۔
  • گاندربل کے کنگن اے سے پی اے جی ڈی کی امیدوار تسمینا بانو نے جیت درج کر لی ہے۔
  • شوپیاں کے امام صاحت سے پی اے جی ڈی کی امیدوار یاسمین جان نے جیت درج کر لی۔
  • سرینگر 2 سے پی اے جی ڈی کی امیدوار افروزہ اختر نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے اونتی پورہ 1 سے پی اے جی ڈی کے امیدوار عبدالعزیز نے جیت درج کر لی ہے۔
  • پلوامہ کے کاکاپورہ 2 میں بی جے پی کی امیدوار میناہ لطیف نے جیت درج کر لی ہے۔
  • دارالحکومت سرینگر کے کھنمو 2 میں بی جے پی کے امیداور اعجاز حسین نے جیت درج کر لی ہے۔
  • شوپیاں کے چتریگام میں گانگریس امیدوار نگینہ اختر  نے چیت درج کر لی۔
  • سرینگر کے ہارون 5 جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوار شبیر احمد نے جیت حاصل کی۔
  • سرینگر کے قمرواری 1 میں آزاد امیدوار جمیلہ بیگم نے جیت درج کر لی۔
  • قمرواری 2 میں آزاد امیدوار محمد یاسین نے جیت حاصل کی۔
  • سرینگر 1 سے آزاد امیدوار بلال احمد بھٹ نے جیت درج کر لی۔
  • جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زین پورہ 1 میں آزاد امیدوار بلقیس جان نے جیت درج کر لی۔
  • سرینگر کے ہارون 1 نشست پر  آزاد امیدوار شائستہ نے جیت درج کر لی۔
  • شوپیاں کے ہرمین 2 میں آزاد امیدوار محمد مقبول چوپان نے جیت درج کر لی۔
  • کشتواڑ کے ورون میں آزاد امیدوار عبدالرزاق نے جیت حاصل کر لی۔
  • سرینگر کے ہارون 4 میں آزاد امیدوار  رضوانہ نے جیت درج کر لی۔
  • ہارون 6 میں آزاد امیدوار محمد شعبان چوپان نے جیت حاصل کر لی۔
  • شوپیاں کے کپرن میں گپکار الائنس کی امیدوار محمودہ نثار نے جیت درج کر لی۔
  • ہارون 3 سے پی اے جی ڈی کے امیدوار قیصر احمد گنائی نے جیت درج کر لی ہے۔
  • سرینگر کے کھنمو 3 سے پی اے جی ڈی کے امیدوار منظور احمد بھٹ نے جیت درج کر لی۔
  • ہارون 2 سے آزاد امیدوار علی محمد میر نے جیت درج کر لی ہے۔
  • سرینگر کے کھنمو 1 میں اپنی پارٹی کی امیدوار شمیمہ نے جیت درج کر لی ہے۔

13:11 December 22

پاکستانی امیدوار ہونے کی وجہ سے گنتی کا عمل ملتوی

اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے حاجن اے کی نشست پر اور کپواڑہ کے درگمولہ سیٹ پر پاکستانی امیدوار ہونے کی وجہ سے گنتی کا عمل روک دیا گیا ہے۔

13:05 December 22

بارہمولہ میں انتخابی رجحانات

پلوامہ کے اریپل، پلوامہ 1 اور نیوا میں پی اے جی ڈی کے امیداواروں، اچھگوز، شادی مرگ، ترال پلوامہ 2، اونتی پورہ 2 لیتر، دادسارہ اور کاکا پورہ میں دیگر پارٹی کے امیدوار جبکہ اونتی پورہ 1 میں اپنی پارٹی اور کاکا پورہ 1 میں برتری حاصل کی ہے۔  

12:58 December 22

پلوامہ میں تقریبا 50 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج

پلوامہ میں تقریبا 50 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وومنز کالج میں کاونٹنگ جاری ہے۔ اس دوران پورے ضلع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع میں 8 بلاکوں کے لیے تقریبا 50 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہونے والا ہے۔

12:29 December 22

جموں میں کسی بھی طرح کا جشن نہیں منانے کی اپیل

جموں میں کسی بھی طرح کا جشن نہیں منانے کی اپیل

جموں میں جاری کاونٹنگ سے متعلق ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سشما چوہان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جموں میں کاونٹنگ صبح نو بجے شروع ہوگئی ہے جو  شام آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔  

ڈی سی جموں نے امیدواروں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جیت حاصل کرنے کے بعد کسی بھی طرح کا جشن نہ منائیں۔  

12:18 December 22

بارہمولہ اور کولگام میں انتخابی رجحانات

بارہمولہ کے کنزر، واگورہ، پرنپیلن، روہامہ اور پٹن میں گپکار الائنس  کے امیدواروں، رفیع آباد اور ٹنگمرگ میں اپنی پارٹی کے امیدواروں نے برتری حاصل کی ہے۔

وہیں زینگیر، نارواو، بونیار اور تجر شریف میں گانگریس جبکہ بارہمولہ، سنگھ پورہ اور سنگراما میں دیگر پارٹی کے امیدوارون نے سبقت حاصل کر لی ہے۔

کولگام کے ڈی ایچ پورہ، ڈی کے مرگ، منزگام، کنڈ، کولگام اے ، بی، دیوسر اے، پاھلو، بیہباغ، کیمو بی میں پی اے جی ڈی، پاببے اور کیمو اے میں دیگر پارٹی جبکہ دیوسر پی، فریسل میں کانگریس انتخابی رجحانات میں آگے نظر آ رہی ہے۔

11:58 December 22

جموں میں انتخابی رجحانات میں بی جے پی آگے

جموں ضلع کے اکھنور، مائرہ مندرین، بھلوال برہمنہ، بھلوال، نگروٹہ، منڈل پھلن، ارنیا، بشنا، سچیت گڑھ، کھوڑ میں بی جے پی جبکہ دنسل اور میران صاحب میں پی اے جی ڈی اور مارہ میں دیگر پارٹی کے امیدواروں نے سبقت حاصل کر لی ہیں۔

11:41 December 22

سرینگر میں دیگر پارٹی کے امیدوار انتخابی رجحانات میں آگے

سرینگر ضلع کے ہارون 3، 4، کھنمو 3 اور سرینگر 2 میں پی اے جی ڈی کے امیدوار، ہارون 1 اور 2، سرینگر 1، قمرواری 1 اور 2 میں دیگر پارٹی کے امیدوار جبکہ کھنمو 1 اور سرینگر 3 میں اپنی پارٹی اور کھنمو 2 میں بی جے پی انتخابی رجحانات میں آگے نظر آ رہی ہے۔

11:35 December 22

کٹھوعہ کے ڈگری کالج میں کاؤنٹنگ جاری

کٹھوعہ کے ڈگری کالج میں کاونٹنگ جاری

کٹھوعہ کے ڈگری کالج میں کاؤنٹنگ جاری ہے۔ کٹھوعہ میں 14 ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے 124 امیدوار میدان میں ہیں۔

ضلع میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ ضلع کٹھوعہ کے بنی، منڈلی، بسوہلی، مرحین میں بی جے پی جبکہ مہان پور میں دیگر پارٹی کے امیدوار نے برتری حاصل کر لی ہے۔

11:17 December 22

رامبن میں انتخابی رجحانات

رامبن میں دیگر پارٹی کا رجحان

رامبن میں 14 ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ضلع کمپلیکس رامبن کے چناب بلاک میں کاؤنٹنگ جاری ہے۔

تاہم میڈیا نمائندوں کو کاؤنٹنگ ہال میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ رامبن کے کھاری میں پی اے جی ڈی، رامسو  اے اور اکھرل اے میں دیگر پارٹی جبکہ گاندھری میں بی جے پی انتخابی رجحانات میں آگے نظر آ رہی ہے۔

10:57 December 22

گاندربل میں پی اے جی ڈی کا رجحان

گاندربل میں پی اے جی ڈی کا رجحان

کنگن اے میں دیگر پارٹی کے امیدوار نے ایک سیٹ جبکہ واکورہ میں پی اے جی ڈی کے امیدوار  نے ایک سیٹ پر برتری حاصل کر لی ہے۔

اننت ناگ کے پہلگام، شاہ آباد، دچھنی پورہ، ویسو میں بی جے پی کے امیدواروں نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ وہیں ویری ناگ میں کانگریس کے امیدوار  نے ایک سیٹ جبکہ برنھگ میں دیگر پارٹی کے امیدوار انتخابی رجحانات میں برتری بنائے ہوئے ہیں۔

10:55 December 22

کولگام کے ڈگری کالج میں کاؤنٹنگ جاری

کولگام کے ڈگری کالج میں کاونٹنگ جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں قائم ڈگری کالج میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ کاؤنٹنگ مرکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کولگام کے پہلو میں کانگریس نے ایک سیٹ پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

10:32 December 22

اننت ناگ کے حساس مقامات پر سکیورٹی کے اضافی دستے تعینات

اننت ناگ کے حساس مقامات پر سکیورٹی کے اضافی دستے تعینات

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں صبح نو بجے سے کاؤنٹنگ جاری ہے۔ اس دوران ضلع میں پولیس، ایس او جی، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکار تعینات ہیں۔ وہیں حساس مقامات پر سکیورٹی کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع اننت ناگ کے 14 بلاکوں کے لئے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔  

10:28 December 22

جموں و کشمیر پنتھرس پارٹی کے امیدوار سے خصوصی بات چیت

جموں و کشمیر پنتھرس پارٹی کے امیدوار سے خصوصی بات چیت

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر پنتھرس پارٹی کے امیدوار کی بات چیت۔

10:16 December 22

ڈوڈہ کے 14 ڈی ڈی سی حلقوں میں کاؤنٹنگ جاری

ڈوڈہ کے چودہ ڈی ڈی سی حلقوں میں کاونٹنگ جاری

ڈوڈہ ضلع کے چودہ ڈی ڈی سی حلقوں میں آج ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ کاؤنٹنگ کے پیش نظر جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں قصبہ ڈوڈہ کے سبھی راستوں پر ایمرجنسی سروسز کے علاوہ ٹریفک بند رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔

09:57 December 22

کشتواڑ میں دیگر پارٹی کے امیدواروں کو سات سیٹوں پر سبقت

ضلع کشتواڑ کے مارواہ، وارون، دچھن، نگسینی، اندول، پلمار اور کشتواڑ میں دیگر پارٹی کے امیدواروں کو سبقت حاصل ہوئی ہے۔

وہیں کشتواڑ کے بونجواہ، مغل میدان، دربشالہ اے اور بی میں کانگریس پارٹی کے امیدواروں جبکہ پڈر، ٹھکرائی اور تریگام میں بی جے پی نے برتری حاصل کر لی ہے۔

09:44 December 22

شوپیان میں کانگریس کے امیدوار کو سبقت

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے چھترگام میں کانگریس نے ایک سیٹ جبکہ زین پورہ اے میں دیگر پارٹی نے  ایک سیٹ پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ وہیں پلوامہ کے پانپور میں پی اے جی ڈی کے ایک امیدوار کو سبقت حاصل ہوئی ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ اے میں گپکار الائنس نے سبقت حاصل کر لی ہے۔

09:32 December 22

اننت ناگ کے دچھنی پورہ میں بی جے پی کے امیدوار کو سبقت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دچھنی پورہ میں بی جے پی کے امیدوار  نے ایک سیٹ جبکہ بجبہاڑہ میں پی اے جی ڈی کے امیدوار  نے برتری حاصل کی ہے۔ وہیں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تنگڈار میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوار  نے ایک سیٹ پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ وہیں دوسری جانب ضلع بانڈی پورہ کے حاجن ای، بی اور سی میں گپکار الائنس نے تین سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

09:26 December 22

گپکار الائنس کے امیدواروں کو بارہمولہ میں سبقت

کشمیر صوبے کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد، بارہمولہ، روہامہ، سنگھ پورہ اور پٹن میں گپکار لائنس نے پانچ سیٹوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔

09:24 December 22

جموں و کشمیر میں کاونٹنگ جاری

جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ میں بی جے پی ایک اور چھنگا میں دیگر پارٹی کے امیدوارں  نے ایک سیٹ پر برتری حاصل کر لی ہے۔

وہیں دوسری جانب راجوری کے بدھل اورلڈ بی میں گپکار الائنس کے کے امیدوار نے ایک سیٹ جبکہ راجوری میں کانگریس نے ایک سیٹ پر برتری حاصل کر لی ہے۔

09:17 December 22

ترال میں کاؤنٹنگ شروع

ترال میں کاونٹنگ شروع

جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع میں بھی ووٹ شماری کا عمل نو بجے شروع ہوگیا ہے جس کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترال نشست کے لیے دس، اری پل کے لیے نو، ڈاڈسرہ کے لیے چھ، اونتی پورہ اے کے لیے پانچ جبکہ اونتی پوہ کے لیے چھ امیدوار میدان میں ہیں۔

ووٹوں کی گنتی کے لیے بائز ہائر سیکنڈری ترال اور اسلامک یونیورسٹی میں دو کاونٹنگ سینڑز قائم کیے گیے ہیں۔ ان بلاکوں میں ووٹنگ کی شرح کم رہی ہے۔ اس لیے امید ہے کہ نتائج گیارہ بجے تک صاف ہو جائیں گے۔

08:50 December 22

جموں میں کاؤنٹنگ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سخت

جموں میں کاونٹنگ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سخت

جموں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔کاؤنٹنگ صبح نو بجے شروع ہوگی۔ انتظامیہ نے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کو حتمی شکل دی ہے تاکہ گنتی کے عمل کو پر امن طریقے سے مکمل کیا جاسکے۔

08:27 December 22

اننت ناگ میں کاونٹنگ کے لیے انتظامات مکمل

اننت ناگ میں کاونٹنگ کے لیے انتظامات مکمل

جموں وکشمیر کے 20اضلاع میں کل112 ڈی ڈی سی اراکین جبکہ اننت ناگ کے لئے 14 اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ 

اننت ناگ میں 14 بلاکوں کے لئے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔ کس کے سر پر تاج ہوگا کس نے انتخابی مہم میں عوام کا دل جیت لیا  تھا آج ہو گا سب کے سامنے۔اننت ناگ کے بائز ڈگری کالج کھنہ بل میں ووٹوں  گنتی کے عمل کے سلسلے میں تیاریوں اور دیگر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی۔9بجے سے ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع ہوگا اور بعد دوپہر تک انتخابی نتائج سامنے آئیں گے۔ضلع انتظامیہ اننت ناگ کے مطابق  ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی  مکمل کئے گئے ہیں۔

07:35 December 22

جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل

جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔ اس سلسلے میں حکام  نے ایک روز قبل ہی جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سُست رفتار انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔ ان اضلاع میں کولگام، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ شامل ہیں۔

06:32 December 22

جموں و کشمیر میں 280 ڈی ڈی سی نشستوں کے لیے آٹھ مراحل میں منعقد ہوئے انتخابات کے 278 نشستوں کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے جن میں پی اے جی ڈی نے سب سے زیادہ 101، بی جے پی نے 75، کانگریس 25، جموں وکشمیر اپنی پارٹی 11 اور دیگر میں 66 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لیے ہونے والی کاؤنٹنگ کے تعلق سے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور آج صبح نو بجے سے کاؤنٹنگ شروع ہوگی جس کے دیر رات تک جاری رہنے کی امید ہے۔


 

Last Updated : Dec 23, 2020, 11:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.