ETV Bharat / state

پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 10:29 AM IST

پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کلجیت کمار کو ضلع سامبا سے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلجیت سامبا میں اہم مقامات کی تصویر کشی کر رہا تھا اور وہ سنہ 2018 سے پاکستان کو تصویریں بھیجتا تھا، مبینہ طور پر وہ اس کے بدلے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

خطے میں سرگرم سکیورٹی اداروں نے سانبا پولیس کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

اس کے قبضے سے چار موبائل فون (جن میں متعدد اہم مقامات کی تصاویر تھیں) کے ساتھ مختلف سم کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سامبا پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا اور اس کا ریمانڈ لے لیا ہے۔

سکیورٹی ایجنسیاں اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ملزم پاکستان کے لیے جاسوسی میں کس طرح ملوث ہوا اور آج تک اس نے سرحد پار کیا کیا اہم معلومات بھیجیں۔

گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے سامبا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راجیش شرما نے کہا کہ 'ہم نے سانبا پولیس اسٹیشن میں دشمن ایجنٹوں کے آرڈیننس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال تحقیقات جاری ہے۔'

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.