ETV Bharat / state

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں انٹر ہاوس مقابلہ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 2:15 PM IST

ضلع پلوامہ کے منڈی میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں انڈور ہاوس مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا کے ساتھ ساتھ تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین نے بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔Inter House Competition

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں انٹر ہاوس مقابلہ کا اہتمام
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں انٹر ہاوس مقابلہ کا اہتمام

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں انٹر ہاوس مقابلہ کا اہتمام

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں پرنسپل انجو رشی کی زیر قیادت میں "انٹر ہاوس مقابلہ" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول کے عملہ سمیت بچیوں نے شمولیت کی۔

اس موقع پر اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے مختلف قسم کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے منعقدہ "انٹر ہاوس مقابلہ" میں بچیوں میں مختلف قسم کے مقابلے کرائے گیے۔ جس میں خاکہ نگاری, کھیل کود, و رنگارنگ تمدنی پروگرام شامل رہے۔

اس دوران اٹنر اسکول کے تمام ہاوسز نے بہترین انداز میں مقابلوں کو انجام دیا۔ اس حوالے سے پرنسپل انجو رشی نے کہا کہ انٹر ہاوس مقابلہ کا بنیادی مقصد بچیوں کی تعلیم میں مزید بہتری لانا و دیگر سرگرمیوں میں بھی طالبات کو تیار کرنا ہے۔ تاکہ طالبات باآسانی ضلع اور یو ٹی سطح پر مختلف مقابلوں میں حصہ لے سکیں اور انہیں بہترین پلیٹ مہیا ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں عوامی دربار کا انعقاد

غور طلب رہے کہ "انٹر ہاوس مقابلہ" میں وزڈم ہاوس نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے "ہاؤس آف دی ایئر" ٹرافی اپنے نام کی۔ ان کے علاوہ سینیئر لیکچرر برکت چوہدری نے کہا کہ منعقدہ "انٹر ہاوس مقابلہ" میں بچیوں نے بہترین انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.