ETV Bharat / state

Volley Ball Tournament In Doda ڈوڈہ میں بین ضلع والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 7:51 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں یوتھ سروسسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ صوبائی سطح پر انڈر19 والی بال ٹورنامنٹ کا اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ڈوڈہ میں بین ضلع والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
ڈوڈہ میں بین ضلع والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ڈوڈہ میں بین ضلع والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں یوتھ سروسسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ صوبائی سطح پر انڈر19 والی بال ٹورنامنٹ کا اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈوڈہ اور جموں کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں ریاسی نے جموں کو شکست دے کر انڈر 19 والی بال ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا ۔فاتح ٹیم کی کھلاڑیوں نے بتایا کہ وہ ڈوڈہ کی آب و ہوا اور لوگوں کے حمایت سے کافی متاثر ہوئے ۔محکمہ یوتھ سروسسز اینڈ کی طرف سے اُن کے لئے معیاری سہولیات کا انتظام کیا گیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ریاسی کے کھلاڑیوں نے سب سے بہتر کھیل،کھیل کر فائنل اپنے نام کیا ۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسسز اینڈ اسپورٹس آفیسر ڈوڈہ جعفر حیدر شیخ نے بتایا کہ اُن کو لڑکیوں کے انڈر 14،17 اور انڈر 19 صوبائی سطح کے بین ضلع والی بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملا تھا ۔آج کامیابی کے ساتھ لڑکیوں کے انڈر 19 والی بال ٹورنا منٹ کا اختتام ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

اُنہوں نے کہا کہ اب ریاستی سطح پر جموں اور سرینگر کی ٹیموں کا مقابلہ ہو گا ۔اور اُن ٹیموں میں قومی سطح کے لئے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا ۔شیخ نے مزید کہا کہ جلد لڑکوں کے لئے بھی اسی طرز پر والی بال ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے ۔تاہم اِن ٹورنامنٹ میں ضلع کشتواڑ اور رامبن کی ٹیموں نے شرکت نہیں کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.