ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 5:20 PM IST

Wrestling Championship In Doda ڈوڈہ ضلع میں ہندوستانی فوج کی جانب سے دو روزہ ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ چمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد ڈوڈہ کے نوجوانوں کی توجہ کھیل کود کی جانب راغب کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی کو بھی ایک کوشش ہے۔

ڈوڈہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
ڈوڈہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

ڈوڈہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

ڈوڈہ : مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دوڈہ میں ہندوستانی فوج کی جانب سے 10 تا 11 جنوری کو سدبھاونا کے تحت ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ ڈوڈہ اسٹیڈیم میں ریسلنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مقامی باشندوں میں اس چمپئن شپ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اس مقابلے کیں کل 34 نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ نوجوانوں کو اس ایونٹ میں نہ صرف راپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ اور پوری برادری کے ساتھ یہ موقع فراہم کرنے پر ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

اس ٹورنامنٹ نے نہ صرف ان کے کھیلوں کی صلاحیتوں کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا بلکہ انہیں منشیات کے استعمال سے دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اس تقریب میں کل 80 طلباء اور 120 شہریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:گلمرگ میں برفباری میں کمی سے سیاح مایوس

کھیلو انڈیا پہل کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد ریسلنگ چیمپئن شپ کو کرکٹ اور والی بال کے علاوہ ایک کھیل کے طور پر اجاگر کرنا اور اسے فروغ دینا ہے جو نوجوانوں میں کافی مقبول ہے۔ یہ نوجوانوں کو ضلعی سطح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.