ETV Bharat / state

Jal Jeevan Mission ڈوڈہ میں آشا ورکروں اور سرپنچوں کیلئے بیداری اور تربیتی کیمپ

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 11:52 AM IST

محکمہ جل شکتی کی جانب سے آج ڈوڈہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں جل جیون مشن کا ایک ہینڈ ہولڈنگ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں محکمہ کے افسران سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ڈوڈہ میں آشا ورکروں اور سرپنچوں کے لئے بیداری اور تربیتی کیمپ
ڈوڈہ میں آشا ورکروں اور سرپنچوں کے لئے بیداری اور تربیتی کیمپ

ڈوڈہ میں آشا ورکروں اور سرپنچوں کے لئے بیداری اور تربیتی کیمپ

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارت سرکار کی طرف سے جل جیون مشن کے تحت آج مختلف عہدیداروں کو لے کر ساتھ ایک ضلع سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام لوگوں کو پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور پانی کو کیسے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ ان سبھوں کو خصوصی ٹریننگ دی گئی۔ اس سیشن میں مختلف اسٹیک ہولڈرز جن میں نچلی سطح کے نمائندے اور آشا ورکرس شامل ہیں۔ انہیں پانی اور دیگر چیزوں کی جانچ کے بارے میں تربیت دی جا رہی ہے۔ محکمہ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر انیل کمار نے کہا کہ تمام جے جے ایم اسکیمیں ایک بار مکمل ہونے کے بعد پانی کمیٹیوں کو سونپ دی جائیں گی جن کے پاس ان اسکیموں کو چلانے کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Lok Janshakti ایک لاکھ یاتریوں کے پویتر گھپا کے درشن کرنا نیک شگون

اس پروگرام میں ڈی سی ڈوڈہ ویشیش پال مہاجن نے بھی شرکت کی۔ پریکٹیکل سیشن کے دوران آشا ورکروں اور سرپنچوں اور پنچوں کو یہ دکھایا گیا کہ پانی کی جانچ کس طرح کی جا رہی ہے اور اسے مقامی سطح پر پینے کے پانی کی جانچ کرانے میں کس طرح مدد کرنی چاہیے۔ حکومت جے جے ایم اور پانی کمیٹیوں کو اہمیت دے رہی ہے اور محکمہ پانی کی جانچ کرنے اور اسے پینے کے لیے موزوں بنانے کے لیے ان کمیٹیوں کو آگاہ کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.