ETV Bharat / state

پلوامہ میں کسانوں کے لئے معلوماتی پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 7:34 PM IST

پلوامہ میں کسانوں کے لئے معلوماتی پروگرام کا انعقاد
پلوامہ میں کسانوں کے لئے معلوماتی پروگرام کا انعقاد

ضلع پلوامہ میں فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کسانوں کے لئے میوہ باغات میں شاخ تراشی کے سلسلے میں بیداری ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی۔

پلوامہ میں کسانوں کے لئے معلوماتی پروگرام کا انعقاد

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں جہاں سیب اترانے کے بعد میوہ باغات میں شاخ تراشی کا عمل شروع کیا جاتا ہے جو اس وقت جاری ہے۔ اس کے پیش نظر فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن پلوامہ نے کسانوں کے لئے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس میں جیتو چوہان جو شاخ تراشی کے ماہر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

شاخ تراشی کی مہارت اور تجربے کو عام کسانوں تک پہنچانے کے لئے فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن پلوامہ نے انہیں دعوت دی تھی یہ پروگرام ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں منقعد کیا گیا تھا جس میں جہاں ماہر باغباں جیتو چوہان نے شرکت کی وہی اس ترتیب پروگرام میں کسانوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فروٹ گروورس اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن پلوامہ کے سربراہ جاوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کی سحت ضرورت ہے تاکہ یہاں کے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فاعدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ جیتو چوہان جو کہ باغبانی کے ماہر ہے انہوں نے کسانوں کو تربیت فراہم کی جس کے لئے ہم ان کا شکریہ گزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوربھ بگھت نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پانپور کا دورہ کیا

اس سلسلے میں ماہر باغبانی جیتو چوہان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں میوے جات تو اگائے جاتے ہیں تاکہ کسانوں میں میوہ جات کو اگانے اور ان کی میوہ باغات کی افزائش کے حوالے سے کم جانکاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.