ETV Bharat / state

گاندربل میں مسلسل لوڈشڈنگ سے عام لوگ پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 12:13 PM IST

گاندربل میں مسلسل لوڈشڈنگ سے عام لوگ پریشان
گاندربل میں مسلسل لوڈشڈنگ سے عام لوگ پریشان

ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں مسلسل لوڈشڈنگ کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے مسلسل لوڈ شڈنگ کے لیے انڈسٹریل یونٹ پر بجلی چوری کا الزام لگایا ہے۔ Frequent Power Cuts in Ganderbal

گاندربل میں مسلسل لوڈشڈنگ سے عام لوگ پریشان

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں مسلسل لوڈشڈنگ کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے مسلسل لوڈ شڈنگ کے لیے انڈسٹریل یونٹ پر بجلی چوری کا الزام لگایا ہے۔ مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ انہیں مطلع شدہ شیڈول کے مطابق بجلی بھی نہیں مل رہی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی یقین دہانیوں اور بہتری کے دعوؤں کے باوجود انہیں ضلع میں بجلی کے منظر نامے میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔

گاندربل کے ایک رہائشی جاوید احمد ڈار نے کہا کہ یہ ہر موسم سرما میں بار بار ہونے والا مسئلہ ہے۔ ہر موسم سرما کی طرح، ہم بجلی کی پریشان کن تخفیف کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بجلی کی فراہمی بھی شیڈول کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام عوام کے درپیش مسائل کا نوٹس لیں اور ان کے حل کو یقینی بنائیں۔ اسی دوران چھترگل کے سرپنچ عطا محمد قمر نے بھی ضلع میں تین پاور پروجیکٹ ہونے کے باوجود علاقوں میں موثر بجلی کی فراہمی کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔ بجلی کی فراہمی کی قلت بدستور جاری ہے اور لوگ آئے دن مشکلات کا شکار ہیں۔

اس دوران متعلقہ محکہ کے انجینئر روف احمد نے کہا کہ ہمارے پاس اگرچہ سردیوں میں ٹرانسفارمر کے نقصانات کو ٹھیک کرنے کےلئے تیاریاں مکمل ہیں، اور حیران کن بات ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اگرچہ سردیاں شروع نہیں ہو چکی تھی، تاہم ہمارے پاس لوگوں کی طرف سے اوور لوڈنگ کرنے کی وجہ سے ورکشاپ میں 73 ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے لئے لائے گئے تھے، جب کہ نومبر کے سات دنوں میں 27 ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کےلئے لاۓ گئے ہیں جو کہ اس بات کی گواہی ہے کہ لوگ زبردست طریقے سے بجلی کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کے کچھمولہ اور گترو میں بیک ٹو ولیج پروگرامز

وہی محکمہ بجلی گاندربل کے ایگزیکٹیو انجینئر نواب علی نے کہا کہ بےشک گاندربل میں تین پاور پروجیکٹ ہیں، تاہم لوگ یہ بھی دیکھ لیں کہ دریاؤں میں پانی کی سطح کافی کم ہے ،جس کی وجہ سے یہ پاور ہاوس اب بہت کم بجلی پیدا کر رہے ہیں جو کہ ضلع کی بجلی ڈیمانڈ کو پورا نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ بجلی کے غلط استعمال سے پرہیز نہیں کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.