ETV Bharat / state

Dr Darakshan Andrabi Visit Shakhar Pulwama جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 4:57 PM IST

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی من کی بات پروگرام کے حوالے سے ضلع پلوامہ کے شیخہارڑ گاوں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بی جے پی کی رہنما اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرمین درخشاں اندرابی کے علاوہ ڈی ڈی سی رکن منہا لطیف سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ

پلوامہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیر لیڈر و مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کبھی بھی 'من کی بات' پروگرآم میں سیاست پر بات نہیں کی ہے بلکہ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل، ترقی، عوامی بہبود اور ملک کی ترقی کے لئے بات کرتے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی جی سیاست سے زیادہ ملک کے لوگوں کی ترقی اور بہبودی کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

درخشان اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی 'من کی بات' نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔عام لوگ اپنی شکایات اور دیگر مسائل کو حل کروانے کے لیے براہ راست وزیر اعظیم نریندر مودی جی کو اپنی تجاویز اور آراء بھیج رہے ہیں۔اس کی وجہ سے لوگوں کے مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Anantnag Rebles Lifts Throphy اننت ناگ ریبلس کا کشمیر ویمنز ٹی 20 لیگ پر قبضہ

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیرپرسن درخشان اندرابی نے مزید کہا کہ من کی بات پوگرآم کو سننے کے لۓ آج لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد سنتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں میں اس پروگرام کو لے کر دلچسپی بڑھی ہے۔لوگ من کی بات پروگرام سننے کے لئے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.