ETV Bharat / state

ڈاکٹرز نے بچائی حاملہ خاتون کی جان

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 7:04 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ڈاکٹرز نے ایک حاملہ خاتون کی جان بچا کر ایک مثال قائم کی ہے۔

ڈاکٹرز نے بچائی حاملہ خاتون کی جان
ڈاکٹرز نے بچائی حاملہ خاتون کی جان

بانڈی پورہ کے ضلع ہسپتال میں ڈاکٹرز نے کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا آپریشن کر کے نوزائیدہ بچہ اور ماں دونوں کی جان بچا لی۔

یہ جموں و کشمیر کے اندر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع ہسپتال میں پیش آیا۔

ڈاکٹرز نے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیے بغیر درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کا ایمرجنسی آپریشن کر کے زچہ و بچہ دونوں کی جان بچائی۔

حالاںکہ اس خاتون کا ٹیسٹ بعد میں مثبت آیا اور یوں ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دو لوگوں کی جان بچائی۔

ڈاکٹرز نے بچائی حاملہ خاتون کی جان

کہا جارہا ہے کہ بانڈی پورہ کے تکیہ احمد شاہ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس وقت ان کی اور بچہ کی حالت انتہائی خراب تھی اور انہیں سرینگر منتقل کرنا مشکل تھا۔

وہیں ایک اور پریشانی یہ بھی تھی کہ ڈاکٹروں کو اس حاملہ خاتون کے کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ کے لیے دو گھنٹوں کا انتظار کرنا تھا۔

تاہم حاملہ خاتون کی حالت دیکھ کر ڈاکٹرز نے رپورٹ کا انتظار کیے بغیر ہی حاملہ خاتون کا آپریشن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے:وادی کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

تاہم خاتون کا ٹیسٹ بعد میں مثبت آنے کے ساتھ ہی اُنہیں اور اُن کے بچے کے علاوہ آپریشن تھیٹر میں موجود عملے کو قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور آپریشن تھیٹر کو دو دنوں کے لئے بند کرنے کے علاوہ پورے ہسپتال کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ خاتون چار سال بعد حمل سے ہوئی تھیں۔

بانڈی پورہ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بشیر احمد خان نے ضلع ہسپتال کے عملے کو اس کامیابی کے لئے مبارک باد دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.